چلو جی ان کا گھرانہ اب کھل کر سامنے آگیا۔۔۔مشی خان کسی سے نہیں ڈرتیں

image
 
انڈسٹری میں جتنے بھی ستارے ہیں وہ ہر قدم سنبھل کر اٹھاتے ہیں۔۔کہیں ان کے کسی بھی بیان سے یا ان کی کہی ہوئی کسی بات سے تعلقات پر کوئی اثر نا پڑ جائے لیکن دبنگ مشی خان کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں۔۔۔ڈرامہ عروسہ میں جتنی معصومیت سے وہ ہر بات منہ پر کہہ دیتی تھیں آج بھی وہ اپنی کوئی بھی بات اور کوئی بھی خیال سامنے لانے سے بالکل نہیں ہچکچاتیں۔۔۔
 
حال ہی میں بشریٰ انصاری نے جب ڈرامہ زیبائش پر کی جانے والی تنقید کو ناپسند کیا تو مشی خان نے ان کے بیان کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔مشی نے بڑا ہی کھل کر لکھا کہ اب بشریٰ انصاری اور ان کا گھرانے کی بری ترین ڈائریکشن اور اداکاری سب کے سامنے آگئی۔۔
 
ساری زندگی دوسروں کی نقلیں اتارتی رہیں لیکن خود کا دل اتنا بڑا نہیں کہ کسی کا مزاح سے بھرپور بالکل سچا ریویو برداشت کر سکیں۔۔۔یہ ڈرامہ ان کے شوہر اقبال حسین نے ڈائریکٹ کیا ہے جو کسی زمانے میں اینکر ہوتے تھے۔۔۔بشریٰ انصاری کا جواب دیکھ کر ایسا لگا کہ انہوں نے اپنے سینئر ہونے اور اپنی پوزیشن کا بھی خیال نہیں کیا اور اتنا جہالت سے بھرپور جواب دیا۔۔۔
 
image
 
مشی خان نے بڑا ہی کھل کر لکھا کہ وہ تو مجھ سے بھی ناراض ہوگئی تھیں جب میں نے ماہرہ خان والے معاملے میں فردوس جمال کی حمایت کردی تھی۔۔۔کیونکہ انہوں نے کچھ اتنا برا نہیں کہا تھا جتنا بشریٰ انصاری اور ان کی بہن نے انہیں کہہ ڈالا۔۔۔یہ لوگ میمونہ درید اور ان کی ٹیم کو خوش کرتے ہیں کیونکہ ان کے نیٹ ورک پر کام ملتا ہے۔۔۔خوش آمد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔۔۔لیکن اب جو کیا ہے وہ تو بہت ہی زیادہ ہے۔۔۔
 
آپ کیسے کسی کی بے عزتی کر سکتے ہیں جبکہ آپ کا خود کا ڈرامہ انتہائی فضول اور واہیات ہے۔۔۔ مشی خان نے اداکار عمیر رانا پر جنسی ہراسگی والے موضوع پر بھی کھل کر لکھا کہ اور وہ اس بات کا سوچتی بھی نہیں کہ آنے والے وقت میں انہیں اس حوالے سے کوئی کام ملے یا نا ملے۔۔۔انڈسٹری میں لوگ انہیں اچھا سمجھیں یا برا۔۔۔وہ ہر معاملے پر اپنی صاف گوئی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔۔۔
 
یہی نہیں وہ اینکر عامر لیاقت کے بارے میں بھی اکثر بیانات دیتی ہی رہتی ہیں۔۔۔جب عدنان صدیقی سے عامر لیاقت نے موت کے حوالے سے مذاق کئے بھارتی اداکاروں کی تو مشی خان نے خوب کلاس لی سوشل میڈیا پر۔۔۔
 
image
 
مشی خان اکثر ان خبروں پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں جن میں کسی کے ساتھ زیادتی ہو یا کوئی بہت تکلیف میں ہو۔۔۔
 
اب یہ نہیں پتہ کہ اس سب کے بعد کسی شو میں یا کسی ڈرامے میں ان کی کبھی اینٹری ہو پائے گی کیونکہ ہر کسی کے ساتھ مشی نے کی ہے کوئی ایسی بات جس پر لوگوں کا دل نہیں ہے ان سے صاف۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: