|
|
دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جو اگر سچا مل جائے تو پھر زندگی میں موجود تمام رشتوں کی
اہمیت کا اندازہ ہوجاتا ہے اور اچھا دوست کبھی بھٹکنے بھی نہیں دیتا ۔۔۔لیکن اگر آپ
چاہتے ہیں کہ آپ کی دوستی ہمیشہ سلامت رہے تو یہ چند غلطیاں کبھی نہ کریں۔۔۔ |
|
دوست کے ساتھ بزنس نہ کریں |
دوست چاہے کتنا ہی گہرا کیوں نہ ہو ۔۔۔اگر آپنے اس کے ساتھ کاروبار میں
شراکت داری کرلی تو دل میں وہ احترام اور وہ مقام شاید پھر نہ رہ
پائے۔۔۔کاروبار کرنے کی وجہ سے آپ کان کے کچے بھی ہوسکتے ہیں اور اگر کسی
بھی طرح آپ کے دل میں ایک دوسرے کے لئے کوئی وہم پیدا ہوا یا لالچ تو آپ
ایک اچھا دوست کھو سکتے ہیں۔۔۔ایک مثل ہے کہ سانجھے کی ہانڈی چوک میں
پھوٹتی ہے۔۔۔یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو کاروبار میں اپنوں کو شامل کر لیتے
ہیں اور پھر پوری دنیا میں اس کا تماشا بنتا ہے اور آپ ایک اچھے دوست کو
کھو سکتے ہیں۔۔۔ |
|
|
دوست سے قرضہ نہ لیں |
پیسوں کا لین دین دوستی میں دراڑیں ڈال سکتا ہے۔۔۔یہ کہنا کہ تم میرے دوست
ہو اس لئے مشکل وقت میں تم ہی میری مدد کرو۔۔۔یا ضرورت کے وقت تم ہی مجھے
قرضہ دو تو یہ دوستی پر بوجھ ہے۔۔۔دوستی کو ہمیشہ بوجھ سے آزاد رکھیں
کیونکہ اگر آپ نے اپنے دوست سے قرضہ لیا اور وقت پڑنے پر اسے لوٹٓ نا سکے
تو دوستی خراب ہونے کا اندیشہ ہے اور جب معاملہ پیسوں کا ہو تو پھر اکثر
سگے رشتے بھی دور چلے جاتے ہیں ۔۔۔دوستی کو اگر بچانا چاہتے ہیں تو اس قسم
کی امیدیں نا لگائیں کہ میں اس سے پیسے لے لوں گا جب مجھے ضرورت
ہوگی۔۔۔کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اس کی ضرورت کے وقت آپ بے بس ہوں۔۔۔ |
|
|
تیسرے کو شریک بنانا |
دوستی اعتبار کی بنیاد پر بننے والا سب سے ٹھوس رشتہ ہے۔۔۔اگر آپ نے اپنے
دوست کے راز میں کسی کو شریک کرلیا چاہے وہ آپ کا سگا بہن بھائی ہی کیوں نا
ہو تو یہ دوستی پر دھوکہ ہے۔۔۔کیونکہ دوست نے اپنی زندگی میں آپ کو سب سے
اہم جانا اس لئے اس کے علاوہ ہر شخص آپ کے لئے تیسرا ہوگا۔۔۔دوستی میں سب
سے اہم چیز پردہ داری ہے جو آپ اس کے معاملات میں اور وہ آپ کے معاملات میں
کرتا ہے۔۔۔جس دن آپ نے اس کی بات کو کسی سے بھی ظاہر کیا اس دن وہ آپ پر سے
اپنا اعتبار کھو دے گا اور دوستی کی بنیاد کمزور پڑ جائے گی- |
|