ہماری مرضی ہم کچھ بھی کریں۔۔۔سوشل میڈیا پر اپنی محبت کا ہر دم کھلم کھلا اظہار کرنے والے ستارے

image
 
ہاں ہاں آپ ایک دوسرے کو چاہیں، اور اس چاہت کے لئے خود کو مٹا دیں لیکن یہ اعلان سوشل میڈیا کی درو دیوار پر ہر لمحہ اشتہار بن کر دکھانا کیوں ضروری ہے۔۔۔یہ ہم نہیں کہتے بلکہ وہ لوگ کہتے ہیں جو کچھ شوبز ستاروں کے ہر وقت کے رومانٹک پوسٹس پڑھ پڑھ کر اور تصاویر دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں۔۔۔
 
حرا مانی اور مانی
حرا مانی اور مانی کی گھر میں لاکھ لڑائیاں ہوں۔۔۔لیکن سوشل میڈیا پر دونوں کی محبت دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے دنیا میں اس کے سوا کوئی کام نہیں ہے۔۔۔حرا کیا کھاتی ہے، حرا کیسے سوتی ہے، حرا کتنے بعد ملی ہے، حرا کتنی مشکل سے ملی ہے۔۔۔یہ ہوتی ہے مانی کی صدائیں اور مرد کتنی پیاری چیز ہے، مرد کو صرف پیار چاہئے ہوتا ہے، مانی میرا دل اور مانی میری جان۔۔۔یہ ہیں حرا کی محبت کے پیغامات۔۔۔ان کی رومانٹک تصاویر دیکھ دیکھ کر پبلک کو سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر یہ اظہار گھر میں بھی ہوتا ہے یا صرف دکھانا ضروری ہے۔۔۔
image
 
یاسر اور اقراء
شادی کو زیادہ وقت تو نہیں گزرا لیکن ان کی تصاویر کو ایک زمانہ گزرا ۔۔۔محبت کے اظہار میں یاسر کا اقراء کے بال سنوارنا تو دکھانا، کھانا بنانا تو دکھانا، اقراء کا ایک ایک انداز اور یاسر کا ایک ایک اظہار سوشل میڈیا کی تاریخ میں رقم ہوچکا ہے۔۔۔اور اگر کوئی اس بات پر کوئی کمینٹ کردے تو یاسر دیتے ہیں اس کا کرارا جواب۔۔۔یعنی میں دکھاؤں گا اور تم کوئی کومینٹ کرنے کا حق بھی نہیں رکھتے۔۔۔دونوں کی محبت ہمیشہ سلامت رہے لیکن ان کی تصاویر کا ہر وقت سامنے آنا بھی لوگوں میں اکتاہٹ لے آتا ہے۔۔۔
image
 
ثروت اور فہد
ثروت اور فہد جب بھی اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں تو تنقید کا نشانہ بن جاتے ہیں۔۔۔سوشل میڈیا پر ان کے لئے انگلیاں اٹھ جاتی ہیں۔۔۔کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایک دوسرے کی بہت ہی بولڈ تصاویر شیئر کیں اور پھر بعد میں شدید تنقید کا سامنا کیا۔۔۔لیکن ثروت نے ان کے خلاف بولنے والی ہر آواز کو کرارا جواب بھی دیا۔۔۔سوال یہ ہے کہ جب لوگوں کے کرخت رویوں کا اندازہ ہے تو پبلک میں لانے کی ضرورت کیا ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: