اس سال کس کی شادی کی خبر آئے گی۔۔۔شوبز ستارے جن کے نام شادی کی لسٹ میں اوپر آگئے ہیں

image
 
لاک ڈاؤن کے دوران کچھ ایسی انوکھی شادیاں ہوئیں کہ لوگوں کو لگنے لگا کہ اب کچھ بھی امید کی جاسکتی ہے اور کبھی بھی کسی کے بھی گھر میں شادی کی خوشی اچانک آسکتی ہے۔۔لیکن اس سال کے آخر تک کچھ ایسے نام ہیں جو لگتا ہے کہ اپنی زندگی میں ان خوشیوں کو شامل کر ہی لیں گے۔۔۔
 
ہانیہ عامر
یوں تو ہانیہ عامر اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں اور ان کو ہر ڈرامے میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔۔۔لیکن بہت سارے لوگوں کو یہ اچھی طرح علم ہے کہ ہو نا ہو ان کے دل میں شادی کے ارمان اب مچل رہے ہیں۔۔۔اپنے دوست عاصم اظہر کے ساتھ تو ان کی تصاویر اکثر آتی ہیں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ شاید یہی دونوں زندگی کے ساتھ بنیں لیکن کیا ہوگا اس سے تو واقف نہیں لیکن اس سال ہونے کے کافی چانسز ہیں۔۔۔جاتے جاتے کوئی خوشخبری مل ہی جائے گی
image
 
ماورہ
اداکارہ ماورہ کا نمبر تو عروہ کی رخصتی کے فوراً بعد ہی آگیا تھا۔۔۔لیکن انہوں نے خود کو اس دن سے کافی بچا کر رکھا۔۔۔ان کے دل میں کیا چل رہا ہے اس کا تو علم نہیں لیکن شادی کے ستارے اس سال یا اگلے سال کے آغاز تک تیزی سے حرکت میں آجائیں گے اور ماورہ بھی شادی کے بندھن میں بندھ ہی جائیں گی۔۔۔
image
 
آئمہ بیگ
گلوکارہ آئمہ بیگ بھی اس خوشی کے بندھن میں اگلے کچھ مہینوں میں بندھ سکتی ہیں۔۔۔یوں تو ان کی زندگی میں شامل شخص شہباز شگری کو ان کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے لیکن کیا یہی ہوں گے زندگی کے ساتھی اس کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔۔۔اب یہ اس سال کے آخر سے پہلے پتہ چل ہی جائے گا۔۔۔
image
 
علیزے شاہ
بڑی بڑی آنکھوں والی حسینہ علیزے شاہ نے انڈسٹری میں آنے کے کچھ عرصہ بعد ہی اپنا رشتہ نعمان سمیع سے جوڑ لیا۔۔۔تو یہ تو طے ہے کہ زندگی کے ساتھی وہی ہوں گے ۔۔۔اور کب ہوں گے اس کا بھی جلد پتہ چل ہی جائے گا۔۔۔لیکن اگلا نمبر ان کا ہی ہے۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: