ایسی شاندار شادی تو کسی شہزادی کی لگتی تھی۔۔۔شوبز ستاروں کے بچوں کی شاندار شادیاں

image
 
شادی ایک خوشی کا دن ہے اور اس میں چار چاند لگ جاتے ہیں جب یہ خوشی ہو کسی شوبز ستارے کے گھر کی۔۔۔اکثر سلیبریٹیز اپنے بچوں کی شادیاں اس شان سے کرتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ جاتی ہے کہ یہ کسی ملک کے شہزادے یا شہزادی کی شادی تو نہیں۔۔۔
 
طاہرہ سید اور نعیم بخاری کی بیٹی کی شادی
گو کہ اس شادی کو آٹھ سال کا عرصہ گزار چکا ہے لیکن اس شادی کے رنگ ہی نرالے تھے۔۔۔ایسا لگتا تھا کہ کسی دوسری دنیا کے لوگ ہیں اور طاہرہ سید کی بیٹی کسی شہزادی سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔۔۔یہ شادی لاہور میں ہوئی اور ولیمہ سان فرانسسکو میں۔۔۔ریسیپشن دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ آپ کسی محل میں داخل ہورہے ہیں ۔۔۔ان کی بیٹی نے حسن شہریار یاسین کا انتہائی حسین جوڑا زیب تن کیا تھا۔۔۔اور شادی میں بہترین اور مہنگے ترین کھانے موجود تھے ۔۔۔اس موقع پر نعیم بخاری اپنی دوسری بیگم اور بچوں کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے اپنی سب سے بڑی بیٹی کی شادی کو بہت محبت سے اٹینڈ کیا۔۔۔
image
 
اسماء عباس کی بیٹی زارا کی شادی
یہ حقیقت ہے کہ اسماء عباس کی بیٹی خود بھی ایک سلیبریٹی ہے، اور پھر شادی بھی دوسرے سلیبرٹی خاندان یعنی عدنان صدیقی گھرانے میں تھی۔۔۔تو دونوں طرف سے خرچے تو خوب ہوئے اور شادی میں ایک سے بڑھ کر ایک انتظامات تھے اینٹرٹینمنٹ کے۔۔۔اس شادی میں پاکستان کے تقریبا تمام ستارے شامل تھے اور تقریب میں اتنے مہمان تھے کہ لگتا تھا پورا پاکستان موجود ہے۔۔۔
image
 
جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کی شادی
اداکار جاوید شیخ نے اپنی لاڈلی بیٹی مومل شیخ کی شادی پر بھی خوب پیسہ پانی کی طرح بہایا اور مہندی، مایوں سے لے کر رخصتی تک ہر چیز میں شاہانہ انداز نظر آیا۔۔۔سلیبریٹیز ان کے شاندار انتظام کو دیکھ کر عش عش کر اٹھے ۔۔۔جاوید شیخ نے مومل کو شہزادی دکھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی۔۔۔ایک ایک فنکشن میں کئی لاکھ کا کھانا کیا گیا اور مومل کی ہر بار اینٹری ایک مختلف انداز میں کی گئی۔۔
image
 
پروین اکبر کے بیٹے کی شادی
اداکارہ پروین اکبر ایک سینئر اداکارہ ہیں اور ان کے بیٹے فیضان شیخ نوجوان نسل میں اپنے شو سلام زندگی کے بعد خاصے مقبول ہوئے۔۔۔انہوں نے زندگی میں ماہم کو شامل کیا جو خود اسی میدان سے ہیں اور حرا ترین کی کزن بھی ہیں۔۔۔یہ مہندی اور شادی بھی بہت شاہانہ تھی اور اس میں انڈسٹری کے بے تحاشا لوگ تھے۔۔۔ماہم اور فیضان دونوں ہی شہزادہ اور شہزادی لگ رہے تھے اور انہوں نے بھی ان فنکشنز میں پیسہ تو بہت خرچ کیا لیکن لوگوں کو یہ شادی ہمیشہ یاد رہے گی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: