کرونا وائرس کا خوف اور ﷲ سے دوری

قارئین،،حقیقت تو یہ ہے کہ یہ سب ہمارے اپنے اعمال کی آزمائش ہے جیسا کہ سرکار دو عالم ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے ۔جس قوم میں زناعام ہو جائے نماز ،روزہ ترک کر دیں،حلال اور حرام میں تمیز نہ کریں موسیقی کا رواج عام ہو جائے اور انصاف کا دامن چھوڑ دیں تو پھر اﷲ تعالیٰ ایسی قوم پر طوفان ،آندھی،زلزلے اور کرونا وائرس جیسی آفات کا عذاب نازل کرتا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اﷲ کی ذات بے نیاز ہے لیکن اﷲ پاک کی گرفت بھی بہت مضبوط ہے۔جب انسان حد کراس کر جاتا ہے تو اﷲ ایسی آفات سے نوازتا ہے۔،،قارئین،آج پوری دنیا کرونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے۔چین کے شہر ووہان سے پھیلنے یہ وائرس دنیا کے (۱۸۸)ممالک میں پھیل گیا ہے اورہر روز اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انسان اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ ہر شے کا خالق اﷲ تعالیٰ ہے ہم سب کو معلوم ہے زندگی اور موت اﷲ کے ہاتھ میں ہے لیکن پھر بھی ہم اﷲ سے زیادہ بیماری سے ڈرتے ہیں۔میرا ایمان ہے کہ اﷲ کے ازن کے بغیر کچھ نہیں ہوتا ہے۔احتیاط ضروری ہے مگر اﷲ کی ذات پر بھی توکل اور بھروسہ ضروری ہے،اصل میں انسان اﷲ کی ذات سے غافل ہے،ہم دنیا داری کے پیچھے دوڑ رہے ہیں ،ہم نے نمازیں چھوڑ دی ہیں۔یہاں تک کہ ہم مسجدوں میں نہیں جاتے ہیں اﷲ کی مقدس کتاب قرآن پاک کی تلاوت ترک کر دی ہے اور اسی سے انسان خسارے میں جا رہا ہے۔قارئین،امام محمد بن عبدالرحمن نے فرمایا تھا کہ۷۶۴ء میں جب طاعون کی وباء پھیلی تھی اور ہلاکتیں بڑھ رہی تھیں تو ہمارا پورا خاندان مسجد میں چلا گیا اور ہم لوگوں نے نوافل ادا کیے جس سے ہمیں فائدہ ہوا۔آج پوری کائنات کرنا وائرس سے کانپ رہی ہے،لیکن مجھے حیرت اس وقت زیادہ ہوئی ہے جب مکہ اور مدینہ کے دروازے زائرین کے لیے بند کر دیے گیئے ہیں۔ہر آدمی کو معلوم ہے کہ یہ دونوں شہر متبرک ہیں ۔مدینہ ایسا شہر ہے یہاں پر تو دجال بھی داخل نہ ہو سکے گا،یہ دونوں شہر ہر قسم کی آفات و بلدیات سے محفوظ ہیں۔ہر مسلمان کا ایمان ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے ازن کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ہمارے پیارے آقا ﷺ کا فرمان مبارک ہے کہ مدی
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Malik Nazir
About the Author: Malik Nazir Read More Articles by Malik Nazir: 159 Articles with 154830 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.