صبح سو کر اٹھے تو پتہ چلا کہ کل شادی ہے۔۔۔شوبز کے چٹ منگنی پٹ بیاہ

image
 
شادی ، شادی، شادی۔۔۔سالوں تک بنا رہتا ہے ایک سوال اور جب یہ شادی ہونے لگتی ہے تو چٹ منگنی پٹ بیاہ ہو جاتا ہے۔۔۔یہ تک نہیں پتہ لگتا کہ یہ معاملہ ہے کتنا پرانا۔۔۔انڈسٹری میں ایسی کئی جوڑیاں پچھلے کچھ عرصہ میں سامنے آئیں جن پر یہ مثال بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔۔
 
حنا الطاف اور آغا علی
سالگرہ کی مبارکباد اور سرپرائز پارٹی کا مقصد یہ ہوگا، ایسا سوچا نہیں تھا۔۔۔آغا علی تو اکثر لڑکیوں کو اس طرح مبارکباد دے ہی دیتے ہیں۔۔۔پھر ایک دوسرے کو گاہے بگاہے وش کردینا، پوچھ لینا۔۔۔لیکن ایک دن اچانک نکاح کی تصاویر آجائیں گی۔۔۔جمعتہ الوداع کے مبارک دن ایک دوسرے کو ہاں کہہ کر ایک بھی ہوگئے۔۔۔اسے کہتے ہیں چٹ منگنی ، پٹ بیاہ۔۔۔نا کوئی آنا نا جانا۔۔۔بس لاک ڈاؤن کا بہانہ اور شادی مبارک کا پوسٹ آجانا۔۔
image
 
سارہ خان اور فلک شبیر
آغا علی کی شادی کا سنتے ہی سب کو ہوگئی یہ فکر کہ اب سارہ خان کی کب ہوگی شادی۔۔۔اور سارہ نے بھی ہلکے ہلکے یہ کہہ ہی دیا کہ کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔لیکن یہ کچھ اتنی جھٹ پٹ ہوگا اور اتنا مختلف یہ کسی کو پتہ نہیں تھا۔۔۔سارہ خان نے ایک ہی دن لگائی تصاویر کہ میں نے ہاں کہہ دی۔۔۔رات کو مایوں اور فوراً شادی بھی ہورہی ہے۔۔۔اب اسے اگر چٹ منگنی پٹ بیاہ نا کہیں تو اور کیا کہیں جس میں راتوں رات دلہن پیا کے گھر بھی چلی جائے گی اور دنیا دیکھتی کی دیکھتی رہ جائے گی۔۔۔

View this post on Instagram

🧿 #falakkidulhan

A post shared by سارھ خان🌹 (@sarahkhanofficial) on

 
صنم چوہدری اور سومی چوہان
یہ شادی بھی پلک جھپکتے سامنے آئی اور پھر صنم چوہدری راتوں رات امریکہ جا کر مقیم ہوگئیں۔۔۔ایک دن پروین اکبر نے ایک شو میں کہا کہ صنم چوہدری کی شادی ہورہی ہے اور وہ میڈیا چھوڑ رہی ہے۔۔۔فوراً ہی تردید آگئی کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔۔۔اسی ہفتے صنم چوہدری کی نکاح کی تصاویر بھی آگئیں۔۔۔یعنی امریکہ سے گھوڑے پر سوار گلوکار سومی چوہان آئے اور فوری نکاح ہوگیا۔۔۔یہ خبر اتنی تیزی سے آئی کہ لوگوں کو سمجھ میں نہیں آیا کہ کوئی ڈرامہ ہے یا واقعی حقیقت۔۔۔اور پھر صنم اسکرین سے آؤٹ بھی ہوگئیں۔۔۔
image
 
ثمینہ احمد اور منظر صہبائی
اس شادی میں کوئی منگنی تو نہیں ڈائریکٹ نکاح ہوا۔۔۔اور پھر اچانک ہی مبارکباد سے بھرپور تصاویر نے سوشل میڈیا کا گھیراؤ کرلیا۔۔۔چار اپریل کو ہونے والے اس نکاح میں بہت قریبی چند دوستوں نے شرکت کی اور ہماری لڑکی فوراً ہی پیا کے گھر چلی گئی۔۔۔سب کچھ ہی جھٹ پٹ ہوگیا اور انڈسٹری میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: