ہم صرف اچھے دوست ہیں۔۔۔شوبز کی وہ جوڑیاں جن کو دیکھ کر لگتا تھا کہ یہ شادی کریں گے

image
 
یہ سچ ہے کہ بات چھوٹی ہوتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر اکثر اس کی دھوم مچ جاتی ہے لیکن کبھی کبھار یہ جانتے ہوئے بھی کہ بات بڑھ جائے گی کچھ شوبز کی لڑکیاں اپنی خبر کو خود ہی آگ کی طرح پھیلاتی ہیں۔۔۔جب یہ آگ شعلے بھڑکانے لگتی ہے تو نا صرف پیچھے ہٹ جاتی ہیں بلکہ ساتھ میں ایک جملہ اور بھی کہہ جاتی ہیں۔۔۔ہم صرف اچھے دوست تھے۔۔۔شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں ہیں جن پر گمان ہوتا ہے کہ یہ تو ایک دوسرے کے لئے بنی ہیں لیکن پھر پتہ چلتا ہے کہ لڑکیوں نے خود ہی اس بات سے کردیا انکار۔۔۔
 
ہانیہ عامر
ہر طرف دھوم مچی کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر میں کچھ تو ہے خاص جو یہ ایک دوسرے کے ہیں اتنے آس پاس۔۔۔انسٹا پر، فیس بک پر ، مختلف سوشل میڈیا کے زرائع پر یہ ظاہر کروایا گیا کہ کچھ تو ایسا ہے جو ان دونوں کے درمیان ہے۔۔۔اگر کوئی اس حوالے سے بات بھی کرتا تو ان دونوں میں سے کوئی بھی اس سے نہیں ڈرتا۔۔۔لیکن اب جب آئمہ بیگ نے ایک شو کے دوران پوچھا کہ آخر چل کیا رہا ہے تو ہانیہ عامر نے صاف انکار کردیا کہ ایسا تو کچھ ہے ہی نہیں۔۔۔ہم دونوں کی جوڑی میں ا یسا کچھ نہیں، ہم کوئی ڈیٹنگ نہیں کر رہے اور ہم تو صرف اچھے دوست ہیں۔۔۔اگر ایسا ہے تو پھر آپ ہی ڈھونڈیں عاصم کے لئے کوئی لڑکی۔۔۔کیونکہ اگر آئمہ نے یہ سوال کیا ہے تو کچھ تو تھا جو اس سوال کی وجہ بنی۔۔۔
image
 
منال خان
ایمن خان تو اپنے گھر کی ہوگئیں لیکن ان کی جڑواں بہن منال خان ابھی اپنے عروج کی منازل کو طے کر رہی ہیں اور شادی کے حوالے سے انہوں نے چار سال سے ایک ہی شخص کو سب کے سامنے ظاہر کیا تھا جن کا نام تھا منظور خان اور وہ خود بھی شوبز سے ہی وابستہ ہیں۔۔۔منال نے اپنے انسٹا گرام پر منظور خان کو ہمیشہ ایک دوست سے بڑھ کر سامنے کیا۔۔۔اکثر ان کی انسٹا اسٹوری پر محبت کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے۔۔۔ایمن کی شادی اور نکاح پر منال صرف منظور کے ہی آگے پیچھے نظر آئیں اور سب کو یہی بتایا کہ میری منگنی ہوگئی ہے۔۔۔اس بات کا ثبوت ان کے ہاتھ میں موجود سونے کا چھلہ تھا جسے وہ کبھی اتارتی نہیں تھیں۔۔۔لیکن پھر وقت بدلا اور منال کو منظور خان سے اختلاف ہوگیا۔۔۔زندگی کا رخ شاید اب کہیں اور مڑ چکا ہے۔۔۔منظور نے منال کو انسٹا پر فولو کرنا بھی چھوڑ دیا حالانکہ وہ ایمن کو فولو کرتے ہیں۔۔۔منال کی انگھوٹی بھی اتر گئی۔۔۔اور نا اب وہ تصاویر اور نا وہ اظہار۔۔۔تو کیا منال کو منظور خان کے ساتھ شادی کے لئے جوڑنا ایک غلط فہمی کی بنیاد پر تھا؟
image
YOU MAY ALSO LIKE: