حلیمہ سلطان سے ڈرنا کیسا، وہ پہلی تو نہیں۔۔۔پاکستانی اسکرین پر راج کرتی پردیسی اداکارائیں

image
 
پردیسی ادکاراؤں سے متاثر ہونا کوئی انوکھی بات نہیں اور ان کا پاکستانی اسکرین پر کام کرنا بھی کوئی نیا نہیں ہے۔۔۔آج اسریٰ بیلجک یعنی ارطغرل کی حسینہ حلیمہ سلطان کو ایک موبائل کمپنی نے اپنے اشتہار میں لیا تو ہر طرف سے آوزیں اٹھیں لیکن یہ پہلی بار تو نہیں۔۔۔آج اداکار خاص طور پر یاسر حسین اور شان دیگر ممالک کے ٹیلنٹ کے کام کرنے پر آواز اٹھارہے ہیں لیکن ایک دور تھا جب دوسرے ممالک سے کام کرنے والوں کو فخر کے ساتھ لیا جاتا تھا۔۔۔
 
شاہ پارہ
شاہ پارہ ایک ایرانی ادکارہ تھیں اور انہوں نے اداکار محمد علی کے ساتھ فلم ــ’’جان پہچان‘‘میں ہیروئن کا کردار نبھایا اور وہ اتنی حسین تھیں کہ آڈینس ان کے حسن کی دیوانی ہوگئی تھی لیکن وہ پاکستان میں اپنے کیرئیر کو فروغ نا دے پائیں اور واپس اپنے ملک بھی چلی گئیں۔۔۔
image
 
نازن سانچی
ترکی سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اداکارہ نازن سانچی اپنے ملک کا ایک بہت بڑا نام تھا اور انہیں پاکستان سے فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو انہوں نے ٹھکرایا نہیں بلکہ یہاں کی ثقافت میں ڈھل کر چار کامیاب فلمیں بھی کیں۔۔۔جن میں تلاش، بدلا، منیلا کی بجلیاں، ہلچل جیسے نام شامل ہیں۔۔۔انہوں نے ندیم اور جاوید شیخ کے ساتھ زیادہ کام کیا اور ان کو بھی یہاں کافی شہرت اور پیار ملا۔۔۔
image
 
ڈیانا کرسٹینا
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا نام ڈیانا کرسٹینا نے پاکستانی مشہور فلم ’’بندش‘‘ میں ندیم اور شبنم کے ساتھ کام کیا اور وہ فلمسٹار ندیم کی دوسری بیوی کے روپ میں سامنے آئیں۔۔۔انہوں نے اپنا ڈریسنگ اسٹائل بھی نہیں بدلا اور پاکستانیوں کے لئے وہ خاصا بولڈ بھی تھا اس دور میں لیکن ان کی پرفارمنس کے آگے سب کچھ ختم ہوگیا۔۔۔انہوں نے پاکستان کے دو بڑے ناموں کے سامنے اپنے کام سے خود کو منوایا۔۔
image
 
سشما شاہی
نیپال سے تعلق رکھنے والی سشما شاہی نے بھی پاکستانی فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو دکھایا۔۔۔ان کی مشہور فلموں میں بھابھی دیاں چوڑیاں، من کو باندھ، زمین اور آسمان شامل ہیں اور وہ اپنے دور کی کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک تھیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: