حق مہر سن کر ہی لوگ حیران رہ گئے۔۔۔شوبز اداکاراؤں کا حق مہر

image
 
حق مہر ایک لڑکی کا شرعی حق ہے اور نکاح کے وقت اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔۔۔شوبز میں بھی ایسے بہت سارے ستارے ہیں جنہوں نے اپنا حق مہر مختلف انداز میں رکھوایا۔۔۔کسی نے پیسوں کی زیادتی کے ساتھ تو کسی نے بالکل ہی بدل ڈالا سوچ کا انداز۔۔۔
 
ایمان علی کا حق مہر
ماڈل اور اداکارہ ایمان علی کی شادی کے موقع پر ان کے والدین دونوں ہی موجود تھے اور اس گھر کی یہ پہلی شادی تھی۔۔۔ایمان علی اپنی شادی کے موقع پر کافی خوش نظر آئیں اور نکاح کے وقت اندازہ ہوا کہ لڑکے والے بھی انہیں اپنا کر بہت خوش ہیں۔۔۔ایمان علی کا حق مہر پچیس لاکھ روپے غیر موجل تھا اور دس ہزار روپے موجل۔۔۔ان کا حق مہر سن کر اکثر لوگ حیران رہ گئے تھے۔۔۔لیکن ایمان علی نے جو بھی کہا لڑکے والوں نے اسے پورا کیا۔۔۔
image
 
سجل علی کا حق مہر
خوبصورت اور بھولی بھالی سجل علی کا نکاح احد رضا میر کے ساتھ ہوا اور نکاح کے موقع پر قاضی صاحب بھی دو بار اٹک گئے تھے۔۔۔احد رضا میر اپنے نکاح پر کافی خوش تھے اور دونوں گھروں کی یہ پہلی خوشی تھی۔۔۔اس خوشی میں پیسوں کو ثانوی حیثیت حاصل رہی ۔۔۔سجل علی کا حق مہر نکاح کے وقت پچاس ہزار سکہ رائج الوقت لکھوایا گیا۔۔۔
image
 
سارہ خان کا حق مہر
اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں شادی کر کے سب کو ہی حیران کردیا۔۔۔نکاح والے دن ان کی خوشی، ان کی کھلکھلاتی ہوئی ہنسی یہ بتا رہی تھی کہ وہ اپنے فیصلے پر بہت دل سے خوش ہیں اور وہ جس طرح کا شخص اپنی زندگی کے لئے چاہتی تھیں انہیں وہ حاصل ہوا۔۔۔سارہ خان کا حق مہر پچاس ہزار سکہ رائج الوقت رکھوایا گیا جو اکثر گھرانوں میں رکھوایا جاتا ہے اور کسی بھی قسم کی ظاہری شان و شوکت کی نمائش نہیں کی گئی۔۔۔
image
 
یاسرہ رضوی کا حق مہر
اداکارہ یاسرہ رضوی نے جب خود سے دس سال چھوٹے لڑکے سے شادی کی تو لوگوں کے منہ صرف باتیں کرنے میں مگن تھے لیکن یاسرہ جانتی تھیں کہ انہوں نے اپنی زندگی کے لئے کیا صحیح اور کیا غلط فیصلہ کیا ہے۔۔۔وہ اپنے دوست کے ساتھ شادی پر انتہائی خوش تھیں اور اس سادی سی تقریب میں انہوں نے ہادی کو قبول ہے کا پیغام دے دیا۔۔۔حق مہر کو پیسوں کے ترازو میں نہیں تولا گیا بلکہ یاسرہ نے اپنے حق مہر میں اپنے شوہر کی فجر نماز کو مانگا ۔۔۔ان کے شوہر نے بھی انہیں یہ حق مہر دینے کا وعدہ کیا اور آج تک نبھا رہے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: