وہ اچانک زندگی میں آئیں۔۔۔ شوبز کی خواتین جن کا سوشل میڈیا پر کافی ذکر ہے

image
 
شوبز میں ایسے کئی قصے سامنے آتے ہیں جہاں کسی خاتون کی وجہ سے کوئی گھر باقاعدہ ختم ہوجاتا ہے۔۔۔ایسے لوگوں کو نا تو پسند کیا جاتا ہے اور نا ہی ان کے حوالے سے کبھی بھی مثبت کوئی بات سامنے آتی ہے ۔۔پچھلے دنوں کچھ ایسی ہی شوبز کی خواتین کے نام آئے سامنے جن پر الزام تھا کہ انہوں نے کسی کا ہنستا بستا گھر توڑا یا توڑنے کی کوشش کی۔۔۔ اچانک نمودار ہونے والی شوبز کی ان خواتین کا ان الزامات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تذکرہ رہا-
 
سنبل اقبال
اداکارہ سنبل اقبال ایک بہت چلبلی اداکارہ ہیں اور ان کی بہن کونپل بھی اسی فیلڈ سے منسلک ہیں۔۔۔انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھتی ہیں لیکن پچھلے دنوں اچانک کچھ تصاویر اور ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں ایک بیٹی نے اپنے باپ کی تصاویر، آڈیو کلپ سنبل اقبال کے ہمراہ شیئر کیں اور لکھا کہ یہ خاتون میری ماں کا گھر توڑ رہی ہیں۔۔۔تین سال سے میرے ابو ہمارے ساتھ نہیں۔۔۔اور سنبل ان کا استعمال کر رہی ہیں۔۔۔آڈیو کلپ میں واضح تھا کہ سنبل سے وہ شادی پر اصرار کر رہے ہیں اور سنبل یہ سب اس لئے نہیں کرنا چاہتی کیونکہ انہیں پابندیوں سے ڈر لگتا ہے۔۔۔اس بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد کو بھی میں برابر کا قصور وار مانتی ہوں لیکن سنبل اقبال نے بھی ہمارا گھر توڑا ہے۔۔۔
image
 
عظمیٰ خان
عظمیٰ خان کیس نے کئی دنوں تک سوشل میڈیا میں سب کو ہلا کر رکھا۔۔۔وہ ایک شادی شدہ آدمی کے ساتھ دوستی کا رشتہ رکھے ہوئے تھیں اور ان صاحب کے دیئے ہوئے گھر میں ہی مقیم تھیں۔۔ان صاحب کی بیگم نے کافی دفعہ انہیں وارننگ دی اور پھر چاند رات کو اس گھر پر دھاوا بول دیا۔۔۔عظمی خان کی بہن کو زخمی بھی کیا اور یہ ویڈیو بنائی کہ کس طرح ان بہنوں نے ان کا گھر توڑنے کی کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئیں-
image
 
نازش جہانگیر
ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر پر محسن عباس حیدر کیس میں یہ الزام لگایا گیا کہ ان کی وجہ سے فاطمہ سہیل پر تشدد کیا گیا اور فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ نازش اور محسن عباس حیدر کی آپس میں گہری دوستی تھی اور وہ اس کے درمیان مجھے برداشت نہیں کرتے تھے۔۔۔نازش نے اس معاملے کی تصدیق نہیں کی لیکن محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کا گھر بھی ختم ہوگیا-
image
 
صدف کنول
کسی شادی پر اتنی تنقید نہیں ہوئی جتنی صدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی پر ہوئی۔۔۔کیونکہ لوگوں کا ماننا تھا کہ صدف کنول نے سائرہ اور شہروز کے ہنستے بستے گھر میں پھوٹ پڑوا دی اور خود کو ایک امیدوار بنا دیا اچھی بہو کی حیثیت سے۔۔اس شادی کے ٹوٹنے کا لوگوں کو بہت صدمہ ہوا۔۔۔صدف کا کہنا ہے کہ مجھے لوگ جتنا برا کہیں گے اتنا ہی میری نیکیوں میں اضافہ ہوگا۔۔۔
image
 
طوبیٰ عامر
ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیٹی دعا نے طوبی کو گھر توڑنے والی خاتون کا ٹائٹل دیا۔۔۔اور عامر لیاقت کی زندگی میں پہلی بیوی اور بچوں کا قصہ ختم کروانے میں اہم کردار کا نام دیا۔۔۔بشریٰ عامر اور عامر لیاقت کی شادی ارو دو بچوں کے درمیان طوبی عامر کی اینٹری کے بعد انہیں بھی کافی کچھ سننے کو ملا اور آج بھی لوگ انہیں قبول نہیں کرپائے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: