مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے۔۔۔اس آدھے سال میں ستاروں کے گھر سے خوشیوں کی آوازیں

image
 
سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ وہ ہوتا ہے جب ایک نئی زندگی اپنے آنے کا اعلان کرتی ہے، یا پھر کوئی زندگی میں شامل ہوتا ہے۔۔۔ارد گرد پہلی مایوسیاں بھی چھٹنے لگتی ہیں اور ہر طرف سے خوشیوں کی صدائیں بلند ہوتی ہیں۔۔۔پاکستانی ستاروں کے گھر بھی ان چھے ماہ میں خوشیوں نے قدم رکھا۔۔۔
 
محمد عامر
کرکٹر محمد عامر نے کچھ دن پہلے اپنی ننھی پری کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اﷲ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا جن کا نام ہے زویا عامر۔۔۔محمد عامر کے گھر اس سے پہلے بھی ایک ننھی پری رہتی ہیں جن کا نام ہے منسا عامر۔۔۔محمد عامر اپنی اس خوشی کو لے کر پھولے نہیں س ما رہے اور انہوں نے اپنی ننھی سی بیٹی کو بانہوں میں بھر کر دعا لکھی کہ اﷲ کا شکر ہے اور ہمیشہ اﷲ تمہیں اپنی امان میں رکھے میرے ننھے سے پھول۔۔۔محمد عامر کو بیٹیاں بہت پسند ہیں اور وہ اپنے گھر کے آنگن میں ان دو ننھی کلیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔۔۔
image
 
بابر خان
اداکار بابر خان کی زندگی میں پہلی بار خوشی اس وقت آئی جب ان کے گھر میں ننھی مریم کا وجود آیا۔۔۔وہ جو ثنا خان کو بھلا نہیں پا رہے تھے۔۔۔اس ننھی پری نے انہیں زندگی کی طرف موڑ دیا۔۔ان کی بیگم بسمہ ان کی کزن بھی ہیں اور انہوں نے بابر خان کو زندگی کی طرف لانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔۔۔مریم کے بعد محمد ابراہیم تو تھے ہی ان کی زندگی میں لیکن خوشیوں نے ایک بار پھر دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔۔۔اور ان کی پیاری سی فیملی میں اضافہ ہوا ہے ننھے محمد عیسی کا ۔۔۔عیسی اپنی بڑی بہن سے مشابہت رکھتے ہیں اور بابر خان گھر کے آّنگن میں ان ننھی کلیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔۔۔
image
 
شاہد آفریدی
کرکٹر شاہد آفریدی کے گھر بھی اس سال کے آغاز میں پانچویں خوشی، پانچویں رحمت نے قدم رکھا اور شاہد آفریدی کو یوں لگا جیسے ساری دنیا کی راحتیں ان کے پاس اتر آئی ہوں۔۔۔ننھی عروہ ابھی پانچ ماہ کی ہوئی ہیں لیکن شاہد آفریدی ان کا ہر لمحہ اپنے اندر اترتا محسوس کرتے ہیں ۔۔۔ایک لمحے کے لئے بھی عروہ سے دور ہوں تو اداس ہوجاتے ہیں ا ور ان کا ماننا ہے کہ یہ سال ان کے لئے خوشیوں کا پیغام لایا ہے اور وہ بہت مطمئن ہیں اﷲ کے اس انعام سے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: