میری شادی ہے میں تو ناچوں گی۔۔۔اداکارائیں جنہوں نے اپنی شادی پر ڈانس کیا

image
 
شادی کا تو مطلب ہی خوشی ہے اور جب یہ شادی اپنی ہو تو پھر خوشی کا چھپانا کیسا۔۔۔پاکستانی اداکارائیں اپنی شادی پر کچھ اتنی خوش تھیں کہ انہوں نے باقاعدہ ڈانس کرکے اسے منایا۔۔۔
 
ایمان علی
ایمان علی کی اپنی شادی پر خوشی نمایاں تھیں۔۔۔وہ ہر دن بہت ہی پیاری لگ رہی تھیں اور اپنی مہندی میں انہوں نے باقاعدہ ڈانس کیا تاکہ سب کو بتا سکیں کہ انہیں اپنی زندگی کے اس نئے سفر کی بہت خوشی ہے۔۔۔ان کے ساتھ ساتھ گھر کی تمام خواتین بھی شامل تھیں لیکن دلہن کے چہرے پر یہ رنگ رکھ کر سب کو ہی اچھا لگا۔۔۔
image
 
عروہ
عروہ حسین نے اپنی شادی پر سب کو ہی نچا دیا۔۔۔سارے ستارے خوشی سے اس دن کو منا رہے تھے لیکن سب سے زیادہ اچھا لگا دلہن کو باقاعدہ تیاری کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھنا۔۔۔عروہ نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر باقاعدہ تیاری کے ساتھ اپنی خوشی کو منایا۔۔۔ان کا ڈریس کافی بھاری تھا لیکن انہوں نے ایسا ظاہر بھی نہیں ہونے دیا کہ انہیں کوئی مشکل ہورہی ہے۔۔۔
image
 
آئزہ خان
اداکارہ آئزہ خان اور دانش تیمور کی آٹھ سالہ محبت کی جب تکمیل ہوئی تو پھر مہندی والے دن دانش نے اسے باقاعدہ منایا۔۔۔اور جب دلہن کی جانب ہاتھ بڑھایا اسٹیج پر آکر تو وہ تھوڑی کنفیوز ہوگئیں۔۔۔لیکن پھر ڈانس فلور پر جانے کے بعد ایک رومانٹک گانے پر دونوں نے ہی پرفارم کیا اور آئزہ خان نے پھر اپنی اس خوشی کا کھل کر اظہار کیا۔۔۔
image
 
سارہ خان
ساری دلہنوں کو ہرا دیا ہماری نئی نئی دلہن سارہ خان نے۔۔۔پہلے تو فلک شبیر کے رومانٹک گانے پر آہستہ آہستہ ڈانس کیا اور پھر جب ڈھول بجا تو انہوں نے کھل کر اپنی خوشی کو دنیا کے سامنے ظاہر کیا۔۔۔ایسا ناچیں کہ دلہا کو بھی شامل ہونا پڑا۔۔۔ڈھولک کی تھاپ پر باقاعدہ بھنگڑا کرتی دلہن نے سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: