|
|
بہن بھائی کے پیار کو تو کبھی چیلنج کیا ہی نہیں جاسکتا۔۔۔یہ چاہے کتنا لڑیں لیکن
ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ حاضر ہوتے ہیں۔۔۔کبھی کسی سے ایک دوسرے کی برائی نہیں سن
سکتے۔۔۔پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی کئی بہن بھائیوں کی جوڑیاں ہیں جو مثالی ہیں |
|
مومل شیخ اور شہزاد شیخ |
جاوید شیخ صاحب کے یہ دونوں بچے شوبز میں اپنی اپنی جگہ بہترین کام کر رہے
ہیں اور ہر جگہ ان دونوں کی محبت کی باقاعدہ مثالیں دی جاتی ہیں۔۔۔مومل شیخ
اپنے بھائی کے لئے ہر وقت حاضر ہوتی ہیں۔۔۔اور جن دنوں وہ مارننگ شو کرتی
تھیں تو ان کی ایک کال پر ان کے بھائی حاضر ہوجاتے تھے۔۔۔دونوں کی دوستی کا
یہ عالم ہے کہ جب ایاک ساتھ ہوں تو پھر کسی تیسرے کی جگہ ہی نہیں
رہتی۔۔۔مومل اپنے بھائی کو لے کر کافی جذباتی ہیں اور اکثر ان کی پوسٹ پر
یہ محبت نمایاں ہوتی ہے۔۔۔ |
|
|
حمیمہ ملک اور فیروز خان |
اداکارہ حمیمہ ملک تو شوبز میں کافی سالوں سے ہیں اور ماڈلنگ سے انہوں نے
اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔۔۔ان کے چھوٹے بھائی فیروز نے وی جے کی حیثیت
سے انڈسٹری میں قدم رکھا۔۔۔فیروز اپنی بہن کے معاملے میں بہت ہی کمزور دل
کے ہیں اور اگر کوئی ان کی بہن کے متعلق ذرا سا بھی ٹیڑھا سوال کرے تو وہ
بہت سخت جواب دیتے ہیں۔۔۔اپنی شادی کی ذمہ داری بھی انہوں نے پوری طرح اپنی
بہنوں کے حوالے کی اور حمیمہ ملک نے بھی فیروز کو چھوٹے بچوں کی طرح رکھا
ہے۔۔۔اپنے بھائی کی ایک ایک بات پر قربان ہوتی ہیں۔۔۔فیروز خان نے جب فیصلہ
کیا کہ وہ دین کے راستے پر مکمل طور پر چلنا چاہتے ہیں تو دونوں بہنیں ان
کے ساتھ ہی کھڑی رہیں اور انہیں سپورٹ کیا۔۔۔ |
|
|
شائستہ لودھی اور ساحر لودھی |
مارننگ شو کے یہ دونوں شیر ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔۔۔شائستہ
ساحر سے چھوٹی ہیں لیکن ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ وہ گھر کی ماں ہیں اور
پورے گھر کو اور خاندان کو بہت ہی محبت سے لے کر چلتی ہیں۔۔۔یہ دونوں بہن
بھائی ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں اور گھر میں کوئی
بھی تقریب ہو تو یہ دونوں تنہا ہی ساری ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے لیتے
ہیں۔۔۔ایک دوسرے سے کافی کچھ سیکھتے ہیں اور اگر ان کے والد سے ان کے بارے
میں بات کی جائے تو وہ انہیں قدرت کا بہترین انعام کہتے ہیں۔۔۔دونوں بہن
بھائی کی جوری کو انڈسٹری میں بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔۔۔ |
|
|
میشا شفیع اور فارس شفیع |
انڈسٹری میں اکثر لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ صبا حمید کے دونوں بچے ہی
انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔۔۔میشا شفیع جو کہ ایک مشہور گلوکارہ ہیں اور فارس
شفیع جنہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور کئی ڈراموں میں نظر
آتے ہیں۔۔۔ان دونوں بہن بھائیوں کے درمیان بے تحاشا انڈراسٹینڈنگ ہے اور یہ
ہر لمحہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں چاہے مشکل کتنی ہی بڑی کیوں نا
ہو یا کتنی ہی چھوٹی۔۔۔فارس شفیع نے بھی کئی گانے گائے ہیں اور اپنی بہن کی
محبت میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈ سے اپنی نامینیشن ہی نکلوادی تھی
کیونکہ اس میں علی ظفر شامل تھے۔۔۔ |
|