ایسی لڑکی کو بہو بنانا مشکل ہے۔۔۔پاکستانی ڈراموں کی تین ضدی ہیروئنز

image
 
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اگر کردار مضبوط ہوں تو وہ دلوں پر راج کرتے ہیں۔۔۔کچھ عرصہ میں ہمارے ڈراموں میں کچھ ایسی ضدی لڑکیوں کو ہیروئن دکھایا گیا ہے جنہوں نے ہر گھر پر اپنا راج کرلیا۔۔۔جنہیں لوگوں نے ناپسند بھی کیا اور ان سے پیار بھی کیا-
 
میرے پاس تم ہو کی ’’مہوش‘‘
ڈرامہ میرے پاس تم ہو پاکستانی ڈرامہ کی تاریخ کے ایک کامیاب ترین ڈراموں میں سے ایک تھا جس نے ریکارڈنگ، سوشل میڈیا اور شہرت کے سارے گراف کو توڑ ڈالا۔۔۔اس ڈرامے کا ایک بہت اہم کردار تھی مہوش جسے آئزہ خان نے نبھایا۔۔۔مہوش کو پیسہ کی ضد تھی۔۔۔اس کی یہ ضد اتنی حاوی ہوگئی کہ اپنا گھر، پیار کرنے والا شوہر اور معصوم بچہ بھی دھندلے ہوگئے اور نظر ّیا تو صرف کسی دوسرے شخص کی دولت کا نشہ۔۔۔مہوش سے لوگوں نے انتہائی نفرت کی کیونکہ ایسی لڑکی کو قبول کرنا مشکل ہوگیا تھا جو اپنے شوہر سے بے وفائی بھی کر رہی تھی اور پیسے کی خاطر بچہ بھی چھوڑ گئی تھی۔۔۔
image
 
ثبات کی ’’میرال‘‘
میرال کا کردار نبھایا ہے سارہ خان نے جنہوں نے ایک ضدی بہن کے روپ میں سب کو ہی حیرت میں ڈال دیا۔۔۔کوئی بہن جب محبت کرنے پر آتی ہے تو سب کچھ وارتی ہے اور جب نفرت کرنے پر آئی تو ایسا ماحول بنادیا کہ بھائی کا جینا تک حرام کردے۔۔۔ثبات کی میرال ایک ایسی لڑکی ہے جو اپنی ضد کے آگے کسی کی نہیں چلنے دیتی اور جب بھائی اپنی مرضی سے فیصلہ کرتا ہے تو وہ غصے میں اتنی پاگل ہوجاتی ہے کہ بھائی کی شادی والے دن اس کے کمرے تک میں آگ لگادیتی ہے۔۔۔پاگل سی ہوجاتی ہے اور اس کے غصے سے سب کو ہی خوف آتا ہے۔۔۔یہ وہ لڑکی ہے جس کو گھر لاتے ہوئے سسرال والے سو بار سوچیں گے کہ اگر یہ کبھی ضد پر آئی تو سسرال والوں کا کیا حشر کرے گی جبکہ سگے بھائی کو نہیں چھوڑ رہی
image
 
دل موم کا دیا کی ’’الفت‘‘
حسین لیکن انتہائی سخت دل کی مالک الفت کا کردار نبھایا تھا نیلم منیر نے اور یہ وہ کردار ہے جو سالوں دلوں پر راج کرے گا۔۔۔ایاک ضدی بیوی جو اپنی انا اور ضد کے آگے ہر حد کر پار کر دیتی ہے۔۔۔جو ایک غریب مولوی کی بیٹی ہونے کے باوجود امیر گھر کی بہو ہونے کی خوشی کو قبول نہیں کر پائے گی۔۔۔اپنے انتہائی محبت کرنے والے شوہر کو انگلیوں پر نچائے گی اور اپنی سگی بہن ، کزن کسی کو بھی نہیں بخشے گی۔۔۔اس کی ان حرکتوں کی وجہ سے والد بھی دنیا سے چلے جائیں گے لیکن الفت جب تک نہیں بدلے گی جب تک اپنا سب کچھ برباد نہیں کرلے گی اور آخر میں خالی ہاتھ نہیں رہ جائے گی
image
YOU MAY ALSO LIKE: