اب میں خوش ہوں۔۔۔شوبز اداکار جن کی تیسری شادی کامیاب رہی

image
 
شادی میں ناکامی اور کامیابی بے شک قسمت کے کھیل ہیں لیکن کبھی کبھی انسان خود بھی اپنی زندگی میں مطمئن نہیں ہوپاتا اور پھر پہلی اور دوسری ناکامی کے بعد تیسری بار ہی زندگی سیٹ ہوپاتی ہے۔۔۔شوبز میں کچھ اداکار ایسے ہیں جنہیں پہلی اور دوسری بار شادی میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب وہ اپنی تیسری بیگم کے ساتھ زندگی کے حسین دن دیکھ رہے ہیں اور کامیاب بھی ہیں۔۔۔
 
فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی بہت کم عمر تھے جب ان کی پہلی شادی ہوئی۔۔۔انہیں اپنی پہلی شادی کی خود بھی سمجھ میں نہیں آئی۔اس شادی سے ان کی ایک بیٹی ہوئی لیکن کیونکہ نصیب میں کچھ اور لکھا تھا اس لئے یہ شادی چل نا پائی اور پہلی بیگم نے خلیل الرحمن قمر سے شادی کی۔۔۔فیصل قریشی اپنی زندگی میں ایک بار پھر رواں ہوگئے ۔۔۔دوسری بار ان کی زندگی میں لندن سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون آئیں ۔۔۔لیکن ان کے ساتھ کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد پر رشتہ قائم نا رہ پایا۔۔۔ایک بیٹا بھی ہوا اور اب ان کی یہ سابقہ بیگم اور بچہ لندن میں ہی مقیم ہیں۔۔۔فیصل قریشی کو لگا کہ شاید زندگی تھم گئی لیکن ثنا نے زندگی میں قدم رکھا۔۔۔لاہور کی یہ لڑکی انہیں بہت پسند آئی اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ چٹ منگنی اور پٹ بیاہ ہوگیا۔۔۔آج فیصل قریشی کی زندگی میں ثنا کا ایک بہت اہم کردار ہے۔۔۔وہ اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ بہت خوشیوں سے بھری زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔
image
 
نعمان مسعود
نعمان مسعود نے جب ڈرامہ بندھن میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تو لوگ اس ہینڈسم اداکار کو بہت پسند کرنے لگے۔۔۔ان کی زندگی میں بھی شادی کا موسم تین بار آیا۔۔۔پہلی بار جب یہ موسم آیا تو نعمان کی یہ شادی ایک بیٹے کے بعد ہی ختم ہوگئی۔۔۔اور چل نا پائی۔۔۔دوسری بار انہیں فیملی فرنٹ کی مشہور اداکارہ عروج ناصر سے محبت ہوئی اور یہ شادی بھی بہت جلد ختم ہوگئی۔۔عروج بھی اپنی زندگی میں آج خوش ہیں۔۔۔تیسری بار جب نعمان مسعود نے شادی کا فیصلہ کیا تو اپنی ایک ایسی دوست کے بارے میں سوچا جو بیک کیمرہ کام کرتی تھیں ۔۔۔ثمرین نعمان ایک بہت محنتی اور ایماندار خاتون تھیں۔۔۔نعمان نے اپنی والدہ سے تو ملوایا ہی تھا۔۔۔بہت جلد دونوں کی گہری بونڈنگ ہوئی اور اس کہانی کا اختتام شادی پر ہوا۔۔۔ثمرین نے نعمان کو کبھی مایوس نہیں کیا اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔۔۔آج یہ دونوں اپنی زندگی میں خوش ہیں اور ثمرین نعمان نے نعمان مسعود کے بچوں اور گھر کو اپنا ہی کرلیا ہے۔۔۔یعنی تین کا ہندسہ نعمان مسعود کے لئے بہت مبارک رہا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: