کرن لگے دوپٹے نے پیلے دوپٹوں پر رونق لگا دی۔۔۔شوبز حسیناؤں کی مایوں

image
 
مایوں ایک ایسا دن ہے جو دلہن کو سادگی میں بھی حسن دیتا ہے۔۔۔ابٹن کے زرد رنگ سے نظر اور توہمات سے بچتی ہیں حسین دلہنیں۔۔۔یہ اور بات ہے کہ وقت بدلا اور مایوں کے رنگ بھی بدل گئے۔۔۔اب یہ باقاعدہ کسی فنکشن کی طرح منایا جاتا ہے اور مایوں میں چھپ کر بیٹھے جانے والی رسم آج کی دلہنوں کے لئے بالکل فٹ نہیں بیٹھتی۔۔۔شوبز کی حسینائیں بھی اپنی مایوں پر بہت اچھی لگیں لیکن اس دن بھی انہیں دنیا نے دیکھا اور پسند کیا۔۔۔یعنی میک اپ سے تو وہ اس دن بھی نہیں بچیں
 
ایمن خان مایوں
ایمن خان اپنی مایوں پر کافی بھاری جوڑا پہن کر بیٹھی تھیں۔۔۔پہلے تو انہوں نے سسرال کا لایا ہوا جوڑا پہنا اور پھر فنکشن کے لئے ڈیزائنر جوڑا بدل لیا۔۔۔انہوں نے مایوں کے دن کے لئے بھی کافی تیاریاں کی تھیں اور میک اپ کا کافی استعمال کیا تھا۔۔۔مایوں سادگی کا حسن پیش کرتا ہے لیکن ایمن نے اس دن بھی میک اپ کو چھوڑنا پسند نہیں کیا۔۔۔یہ سچ ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح حسین لگ رہی تھیں لیکن مایوں کا مفہوم بدل گیا تھا۔۔۔
image
 
نیمل خاور کی مایوں
نیمل خاور کے مایوں کے جوڑے نے بھی کافی دھوم مچائی۔۔۔وہ اس دن زیادہ میک اپ میں تو نہیں تھیں لیکن ان کے کرن لگے پیلے جالی دار دوپٹے نے حسن میں چار چاند لگا دیئے تھے۔۔۔انہوں نے مہندی رنگ کی چھوٹی قمیض اور پیلے رنگ کا شرارہ پہنا تھا۔۔۔یوں تو وہ مایوں کی دلہن کے روپ میں حسین لگ رہی تھیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ سادگی کا یہاں بھی کوئی نام نہیں تھا۔۔۔
image
 
اقراء یاسر کی مایوں
اقراء کے چہرے پر ابھی بھی بچپنا ہے۔۔۔اور اپنی مایوں میں بھی وہ ایک چھوٹی سی بچی لگ رہی تھیں جو ابٹن لگنے پر ہی خوش ہوجاتی ہے۔۔۔ان کے اور یاسر کے چہرے پر خوب ابٹن لگایا گیا۔۔۔مایوں میں یوں تو شوہر سے چھپایا جاتا ہے دلہن کو اور کم سے کم دکھایا جاتا ہے لیکن کیونکہ یہ دونوں اس فنکشن میں ساتھ ہی تھے تو ابٹن بھی مل کر لگائی۔۔۔اقراء نے بھی کم سے کم میک اپ کیا لیکن پتہ چل رہا تھا کہ میک اپ کے بالکل بغیر گزارا نہیں۔۔۔
image
 
عائشہ خان کی مایوں
خوبصورت اداکارہ عائشہ خان بھی اپنے مایوں کے فنکشن پر شوہر کے ساتھ ہی موجود تھیں۔۔۔انہوں نے بہت سلیقے سے پیلا دوپٹہ اوڑھا تھا اور پھولوں کا زیور پہنا تھا۔۔۔میک اپ اور سجاوٹ سے بھرپور مایوں تھا اور عائشہ خان نے اپنے مایوں کو بھرپور انجوائے کیا۔۔۔یعنی پرانے دور کی وہ ساری باتیں پیچھے رہ گئیں جب دلہن کو کئی دن تک کمرے میں پیلے کپڑے پہنا کر بٹھایا جاتا تھا اور شادی والے دن ہی میک اپ ہوتا تھا۔۔۔
image
 
یاسرہ رضوی

یاسرہ رضوی کی مایوں کی رسم بہت سادہ تھی اور گھر میں ایک چھوٹے سے کمرے میں ہی منائی گئی لیکن وہاں دلہا بھی موجود تھے۔۔۔یاسرہ نے کاٹن کے سادے سے پیلے کپڑے پہنے تھے اور ہلکا میک اپ کیا تھا۔۔۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: