انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔۔۔شوبز ستاروں کی غلطیاں جن پر بہت آواز اٹھائی گئی

image
 
یہ سچ ہے کہ دور حاضر میں یادداشت بہت مختصر لیکن حساب بہت طول پکڑتے ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن سے جڑی غلطیوں یا حادثات کو مہرہ بنا کر انہیں بہت عرصہ مشکلات سے گزارا گیا۔۔۔
 
مایا خان
مارننگ شو کی میزبان مایا خان ایک بہت کامیاب شو کرتی تھیں اور اس شو میں بہت مثبت کام بھی کئے گئے جو انڈسٹری میں بہت کم لوگوں نے کرنے کی ہمت کی۔۔۔لیکن ان کی ایک غلطی نے انہیں ایسے کٹہرے میں لا کر کھڑا کردیا جہاں سے آج تک انہیں کہیں نا کہیں جوڑ دیا جاتا ہے۔۔۔مایا خان نے ایک دور میں چھاپا ویک کا آغاز کیا جب وہ سماء ٹی وی کی اسکرین کے لئے کام کرتی تھیں۔۔۔اس ہفتہ کے ایک شو میں انہوں نے پارک میں ڈیٹ مارنے والوں کو باقاعدہ پکڑنا شروع کیا اور ان سے پوچھ تاچھ شروع کی۔۔ان کے اس عمل کو نا صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔۔۔انٹرنیشنل میڈیا نے بھی اس مسئلہ کو خوب اچھالا۔۔۔پاکستانی بھی مایا خان کے پیچھے پڑ گئے کہ آخر انہوں نے کیسے ہمت کی بالغ لوگوں سے یہ پوچھنے کی کہ کس سے پوچھ کر آئے ہو، کیا کررہے ہو، کیوں آئے ہو۔۔۔اس موضوع کو لے کر وہ حالات پیدا کر دئے گئے کہ مایا خان نے ہاتھ جوڑ کر رو رو کر سب سے معافی مانگی۔۔۔انہیں چینل سے فارغ کیا گیا ٹیم سمیت، انہیں بہت عرصہ تک شوز میں موضوع بحث بنایا گیا۔۔۔پھر آہستہ آہستہ لوگ بھول گئے۔۔لیکن ان کے نام کے ساتھ وہ تکلیف دہ وقت جوڑ دیا گیا۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
شائستہ لودھی ایک کامیاب ترین مارننگ شو میزبان کے طور پر کام کرتی رہیں۔۔۔ان کی ریٹنگز آسمان کو چھوتی تھیں اور مختلف چینلز کے مارننگ شوز ان کے مقابلے پر آنے کی کوشش کرتے تھے۔۔۔پھر ان کے ایک شو میں وینا ملک کی شادی دکھائی گئی۔۔۔کیونکہ لوگوں کو وینا ملک سے جڑی نازیبا باتیں پسند نہیں تھیں اس لئے اس شو میں ان کے اوپر چلائی جانے والی قوالی کو مبشر لقمان نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔اس سے پہلے بھی اس قوالی کو ندا یاسر سمیت مختلف مارننگ شوز نے اپنے مہمانوں کے اوپر چلایا گیا۔۔۔لیکن جب شائستہ لودھی کا معاملہ ہوا تو راتوں رات سارے چینلز نے اس قوالی سے جڑے شوز انٹرنیٹ سے ڈیلیٹ کردئے۔۔۔یہ ایک ایسی سازش تھی جس سے شائستہ لودھی قطعی لاعلم تھیں۔۔۔انہیں اس بری طرح پھنسایا گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا بدترین سال دیکھا۔۔۔ان کے بچوں کے لئے پڑھنا تک مشکل کردیا گیا۔۔۔لیکن کیونکہ شائستہ لودھی نے ایک بہت مشکل وقت دیکھا تو ﷲ نے ان پر خاص کرم کیا اور انہیں باعزت ان تمام الزامات سے آزاد کیا اور ترقی اور مقام بخشا۔۔۔
image
 
صبا قمر اور بلال سعید
حال ہی میں صبا قمر اور بلال سعید کی ایک گانے کی ویڈیو شوٹ میں انہوں نے نکاح کے سین کو ایک مسجد میں عکس بند کرنے کی ٹھانی اور وہاں کچھ محبت کے مناظر بھی شوٹ کروائے گئے۔۔۔یہ پہلی بار نہیں تھا کہ مسجد میں ایسی کوئی شوٹ ہوئی۔۔۔اس سے پہلے بادشاہی مسجد اور کچھ اور مقامات پر باقاعدہ شادی کی ویڈیوز اور فوٹو شوٹس کچھ اسی انداز میں کروائی گئیں۔۔۔یہ ایک غلط عمل ہے لیکن اس کی پکڑ ان دونوں کی شکل میں ہوئی اور باقی نام محفوظ ہوگئے۔۔۔صبا اور بلال سعید نے معافی بھی مانگ لی ہے اور مسجد کے منتظم کو بھی نکال دیا گیا ہے۔۔۔لیکن انہیں کب معافی ملے گی یہ وقت اور لوگوں کی یادداشت بتائے گی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: