وزن مت کم کرو لیکن چہل قدمی کی عادت اپنا لو۔۔۔پھر دیکھو زندگی میں تبدیلی

image
 
کہتے ہیں جس نے صبح کی سیر نہیں کی وہ دن کا پورا لطف ہی نہیں اٹھا سکتا۔۔۔صبح صبح کی جانے والی چہل قدمی آپ کی زندگی میں حیرت انگیز تبدیلیاں لاتی ہے۔۔۔یہ وہ دوا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں لیکن یہ بہت قیمتی ہے
 
امید
صبح کی چہل قدمی آپ کے اندر امید کے دروازے کھول دیتی ہے۔۔۔ہے نا حیران کن بات لیکن ذرا غور کیجئے کہ جو سانس آپ صبح میں لیتے ہیں وہ اتنی تازہ ہوتی ہے، ملاوٹ سے پاک ہوتی ہے کہ اس کو اپنے اندر محسوس کرکے بھی آپ کے اندر ایک نئی امید جاگتی ہے۔۔۔زندگی کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔۔۔وہ لوگ جو ڈپریشن کے شدید ترین وقت سے بھی گزر رہے ہیں ا نہیں صبح کی چہل قدمی کا آغاز کرلینا چاہئے-
image
 
بیماریاں
ﷲ تعالیٰ نے دن کے ہر وقت کی اہمیت اور افادیت بتادی ہے۔۔۔غور کریں تو احساس ہوگا کہ رات سونے کے لئے اور صبح جاگنے کے لئے کیوں بنائی۔۔۔کیونکہ ہمارے جسم کی بناوٹ، ہمارے جسم کا نظام اسی حساب سے سیٹ کیا گیا ہے۔۔۔جب ہم صبح اٹھنے اور چہل قدمی کو اپنا معمول بنالیتے ہیں تو جسم کو بیماریوں سے لڑنے کے لئے تیار کردیتے ہیں۔۔۔اگر ہم اس وقت سوئیں گے تو جسم اپنی تمام ضروری طاقتوں کو حاصل کرنے سے محروم رہے گا جو اسے صرف صبح سے ہی مل سکتی ہیں۔۔۔اور تازہ ہوا میں چہل قدمی کرنے سے دل کے امراض ، سانس کے مسائل، ڈپریشن، موٹاپا، گھبراہٹ ، بلڈ پریشر سے نجات بھی ملتی ہے۔۔۔
image
 
نیند
کہتے ہیں کہ ناشتہ کرو بادشاہوں کی طرح اور رات کو کھاؤ فقیروں کی طرح۔۔۔لیکن وقت گزرنے کے ساتھ لوگوں میں یہ عمل الٹا ہوگیا ہے۔۔۔وہ اکثر ناشتہ گول کردیتے ہیں اور کھانا باقاعدہ دعوتوں کی طرح کرتے ہیں۔۔۔کچھ یہی عمل دن کے اوقات کا بھی ہوگیا ہے۔۔۔لوگ صبح تو سوتے ہیں اور رات بھر جاگتے ہیں۔۔۔ان حالات میں صبح کی واک کی اہمیت کا اندازہ کیسے ہوگا۔۔۔رات کو کھانے کے بعد واک کرنے سے لاکھ درجے افادیت صبح کی چہل قدمی کی ہے۔۔۔جسم میں انرجی لانے سے لے کر نیند کو بہتر بنانے تک اور زندگی بڑھانے تک یہ بہت لازمی ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: