مجھے لگا کوئی میرے دل کو مجھ سے جدا کر رہا ہے۔۔۔پاکستانی اداکار اپنی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر

image
 
بیٹیاں باپ کے لئے کیا ہیں یہ کوئی نہیں جان سکتا۔۔۔اور یہی کچھ بیٹیوں کے ساتھ بھی ہے۔۔۔ہر لمحہ اپنے باپ کی فکر میں گھلتی ہیں اور پھر سوچتی ہیں کہ زندگی میں جو بھی مرد آئے وہ اتنا ہی محبت اور عزت دینے والا ہو جیسا میرا باپ۔۔۔شوبز کے اداکاروں نے بھی اپنی بیٹیوں کو دل و جان سے چاہا اور پھر جب ان کی شادیاں کیں تو ان کے جذبات ہی الگ تھے۔۔۔
 
عرفان موتی والا
اداکار عرفان موتی والا نے بہت تکلیف کے دن دیکھے جب ان کی بیگم نے کینسر سے جنگ لڑی۔۔۔اس وقت میں عرفان نے اپنے بچوں اور بیگم کو ایک ساتھ رکھا اور خود سے ایک لمحہ بھی دور نہیں ہونے دیا۔۔۔بیگم کے جانے کے بعد دونوں بچوں کے لئے ان کی ذمہ داری دہری ہوگئی لیکن ان کی بیٹی نے بخوبی اپنے بابا کی مشکل کو نا صرف سمجھا بلکہ بہت ساتھ بھی دیا۔۔۔عرفان موتی والا کا اپنی بیٹی کے ساتھ ایک بہت ہی پیارا رشتہ ہے اور جب ان کی بیٹی کی شادی ہو رہی تھی تو انہیں لگتا تھا جیسے دل جدا ہورہا ہے۔۔۔انہوں نے بیگم کے بعد اپنی بیٹی کو ماں اور باپ دونوں کا پیار دیا-
image
 
جاوید شیخ
اداکار جاوید شیخ کو اپنی بیٹی مومل سے سب سے زیادہ محبت ہے اور مومل نے بھی اپنے والد کی خواہشات اور جذبات کا ہمیشہ احترام کیا۔۔۔شادی سے پہلے انہیں پتہ تھا کہ ابو کو بیٹیوں کا میڈیا میں آنا شاید اچھا نہیں لگے گا تو انہوں نے یہ بات کی ہی نہیں۔۔۔لیکن جب شادی ہوئی اور آنے کا فیصلہ کیا تب بھی یہی فکر تھی کہ کہیں ابو کو برا نا لگے۔۔۔لیکن جاوید شیخ اپنی بیٹی پر جان چھڑکتے ہیں اور جب مومل کی شادی کا وقت آیا تو انہیں بہت گھبراہٹ تھی لیکن وہ اس کا اظہار نہیں کر پارہے تھے۔۔۔لوگوں نے ان کے چہرے پر فکر اور بیٹی سے دور ہونے کے احساس کو بہت واضح محسوس کیا۔۔۔
image
 
عابد علی
مرحوم عابد علی نے ایک بہت لمبا عرصہ اپنی بیٹیوں سے دوری رکھی کیونکہ ان کی دوسری شادی ہوچکی تھی۔۔۔اور ان کی بیٹیوں کے لئے وہ کیا تھے وہ اس سے نجان تھے۔۔۔جب ایمان علی کی شادی کا وقت آیا تو وہ ان دنوں قریب آگئے اور یوں لگتا تھا کہ اب دونوں کبھی جدا نہیں ہوں گے۔۔۔عابد علی اپنی بیٹی کو لے کر کافی حساس تھے اور شادی کے موقع پر وہ بیماری کے باوجود ہر چیز میں حصہ لیتے رہے۔۔۔رخصتی کے وقت ان کے چہرے پر کرب بھی تھا اور بے تحاشا خوشی بھی۔۔۔لیکن وہ دائمی جدا ہوگئے اپنی لاڈلی بیٹی سے
image
YOU MAY ALSO LIKE: