میں تمہیں گھر تک چھوڑ دوں گا۔۔۔شوبز فنکار جن کی محبت پک اینڈ ڈراپ سے شروع ہوئی

image
 
محبت کی ہر کہانی کا کوئی نا کوئی آغاز ہوتا ہے ، لیکن شوبز میں اکثر کہانیاں پک اینڈ ڈراپ سے شروع ہوتی ہیں اور پھر کبھی یہ پک اینڈ ڈراپ شادی میں بدل جاتا ہے اور کبھی راستے میں ہی ہوا ہوجاتا ہے۔۔۔لیکن شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کی شادی کی ابتدا پک اینڈ ڈراپ سے ہوئی۔۔
 
فاطمہ اور کنور
انڈسٹری میں فاطمہ اور کنور نے کئی بار اپنی محبت اور اپنی شادی کی کہانی تو سنائی ہے لیکن یہ کہانی شروع کیسے ہوئی یہ اکثر لوگ بھول جاتے ہیں۔۔۔کنور ارسلان کا شادی کا تو کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن شوٹ پر ایک لڑکی اچانک اچھی لگی جس کا نام تھا فاطمہ۔۔۔جب شوٹ سے سارے لوگ کھانے کے لئے وین میں بھر کر جانے لگے اور فاطمہ بھی وین میں جانے ہی والی تھیں تب کنور نے آواز دی۔۔۔فاطمہ میری گاڑی میں آجاؤ۔۔۔ان کے ساتھ ایک اور لڑکی بھی تھی جس کا کردار کنور کے ساتھ تھا۔۔۔اس کو پیچھے بٹھایا اور فاطمہ سے کہا کہ تم آگے بیٹھو۔۔۔فاطمہ کا کہنا ہے کہ کھٹکھا تو اسی وقت ہوگیا کہ معاملہ گڑبڑ ہے۔۔۔پھر تو معمول بن گیا یہ پک اینڈ ڈراپ۔۔۔
image
 
ندا یاسر اور یاسر نواز
یاسر نواز اور ندا یاسر کی کہانی بھی بہت بار سنی گئی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ان کی کہانی کا آغاز بھی پک اینڈ ڈراپ سے ہی ہوا۔۔۔یاسر کا کہنا ہے کہ ایک شوٹ پر پہلے بھی میں اور ندا ساتھ تھے لیکن اس وقت تو الگ الگ تھے تو کبھی بات تو کیا ملاقات بھی نہیں ہوئی صحیح سے۔۔۔نا ہی کبھی سوچا۔۔۔لیکن جب ایک ساتھ ڈرامہ کیا اور پھر یہ ڈیوٹی بھی ملی کہ ندا کو گھر چھوڑ دیں تو پتہ چلا کہ یہ ڈیوٹی کرنا بھی آسان نہیں۔۔۔اکثر اسی میں پیار کی ابتدا ہوتی ہے۔۔۔یاسر نے ندا کو گاڑی میں ہی پرپوز کیا اور گھر تک چھوڑنے جانے والا گھر سے باقاعدہ بارات لے کر لینے آگیا۔۔۔
image
 
ایمن اور منیب
ایمن اور منیب کی کہانی دوستی سے شروع ہوئی۔۔۔ایک ڈرامہ کی شوٹ پر ایمن ایک چھوٹی بہن کا ہی کردار کر رہی تھیں اور پھر اکثر یہ ہوتا تھا کہ منیب اسے راستے میں گھر چھوڑ دیتا تھا۔۔۔گھر والے منیب کے لئے لڑکی کی کر رہے تھے تلاش۔۔۔منیب کے دماغ میں کہیں بھی ایمن کا نام تک نہیں تھا۔۔۔لیکن ایک دن منیب ایمن کو راستے میں بتا رہے تھے اپنے گھر والوں کی لڑکی ڈھونڈو مشن کے بارے میں۔۔۔اور اسی وقت ایمن نے اپنا گھر آنے سے پہلے مذاق میں کہا ۔۔۔مجھ سے کرلو شادی۔۔اور یوں راستے میں یہ فیصلہ ہوگیا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: