آج جو ہوں انہی کی وجہ سے ہوں۔۔۔شوبز ستارے جو اپنے فینز کا بہت احترام کرتے ہیں

image
 
آسمان پر چمکنے کے لئے زمین والوں کے دلوں کے چراغ روشن رکھنے پڑتے ہیں۔۔۔وہ لوگ جو اپنا ساتھ دینے والوں کو یاد نہیں رکھتے بہت جلد راستہ بھٹک جاتے ہیں۔۔۔شوبز میں کوئی ناکام تو وہ بھی فینز کی ناپسندیدگی کی وجہ سے اور کوئی کامیاب تو وہ بھی ﷲ کی مدد کے بعد فینز کی بدولت۔۔۔لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنے فینز کو اتنا احترام دیتے ہیں کہ لوگ حیران ہوجائیں-
 
ہمایوں سعید
ایک ایسا لڑکا جس نے ایک متوسط طبقے سے شاہانہ زندگی کی طرف جانے کے لئے بہت منازل طے کیں۔۔۔جس نے ہر طرح کی نوکری کرنے کے بعد خود کو ایک ستارے کے طور پر منوایا۔۔۔وہ لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن بننے کے باوجود بھی اپنے فینز کے لئے ہر وقت حاضر رہتے ہیں۔۔۔ہمایوں سعید جب بھی کسی شو میں جاتے ہیں تو لازمی شو ختم ہونے کے بعد اپنے فینز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کے لئے رکتے ہیں اور کبھی مذاق نہیں بناتے یا نظر انداز نہیں کرتے۔۔۔وہ ایسے شوز میں بغیر پیسوں کے بھی چلے جاتے ہیں جہاں کسی ایسے فین کی خواہش پر انہیں بلایا جائے جس کی زندگی میں کوئی درد یا تکلیف ہے۔۔۔
image
 
صنم جنگ
صنم ایک ایسی میزبان ہیں جن کے اندر غرور نام کو بھی نہیں۔۔دیکھنے میں اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ شاید صنم کسی اور ہی ہواؤں میں ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ زمین پر رہنے والی ایک بہت صاف دل کی اور حساس لڑکی ہے۔۔۔صنم نے کافی عرصہ مارننگ شو بھی کیا اور ان کی دوستی اپنے شو میں بیٹھی ان خواتین سے ہوجاتی تھی جو آڈینس میں آتی تھیں۔۔۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ صنم بھولتی نہیں کسی کو۔۔۔وہ شو کے دوران بریک کے وقت بھی آڈینس سے الگ نہیں ہوتیں بلکہ باتوں کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں۔۔اپنے فینز کا دل کبھی نہیں توڑتیں ۔۔۔
image
 
احسن خان
اداکار اور میزبان احسن خان ایک بہت ہی ہمدرد انسان ہیں اور انڈسٹری میں تو سب ہی ان کے دوست ہیں کیونکہ احسن جس سے بھی ملتے ہیں اس کے دل میں گھر کرلیتے ہیں۔۔۔بے تحاشا شہرت حاصل کرنے کے باوجود حال یہ ہے کہ سڑک پر رک رک کر لوگوں سے خود مخاطب ہوتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اپنی شہرت سے کسی کو فائدہ پہنچا سکیں۔۔۔اگر کوئی ٹیلنٹڈ یا ضرورتمند شخص انہیں ملے تو یہ فوراً اس کی مدد کرنے کو تیار کھڑے ہوتے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: