ایک بار جو کتوں سے محبت کر لے تو ہمیشہ ان ہی سے کرتا ہے --- شوبز ستاروں کے پالتو مہنگے جانور اور ان کے سیلیبریٹیز والے نخرے

image
 
شوبز سے جڑے لوگوں میں پالتو جانور رکھنے کا شوق نیا نہیں ہے یہ لوگ نہ صرف ان جانوروں کو بہت پیار اور توجہ سے پالتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ اکثر و بیشتر ان کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈيا پر شئیر کر کے ان سے اپنی محبت کا عملی مظاہرہ بھی کرتے ہیں- عام طور پر زيادہ تر اداکار کتے یا بلیاں پالتو جانوروں کے طور پر پالتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ پالتو جانوروں کے بارے میں بتائيں گے جن کے نخرے کسی بھی صورت سیلیبریٹیز سے کم نہیں ہیں-
 
1: عائزہ خان
عائزہ خان جن سے عوام ان کے کام کے سبب بے پناہ محبت کرتی ہے اور عائزہ خان خود اپنے بچوں اور اپنے شوہر سے محبت کا دم بھرتی نظر آتی ہیں- حالیہ دنوں میں ان کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے لوگوں کو حیران و پریشان کر دیا جس کا عنوان تھا ہمارے خاندان میں ہونے والا نیا اضافہ ، ان کے اس عنوان سے لوگوں کو یہ محسوس ہوا کہ شائد کرینہ کپور کی طرح وہ بھی امید سے ہیں- مگر ان کی اس پوسٹ کی تصویر دیکھ کر حقیقت سامنے آئی جس میں وہ ایک خوبصورت کتے کے ساتھ نظر آئیں جس کا نام ملن ہے اور جو 24 جون 2020 میں پیدا ہوا ۔عائزہ خان نے ملن کو اپنے خاندان میں ایک نیا اضافہ قرار دیا یہ معصوم سا سنہرے رنگ کا کتے کا بچہ عائزہ خان کی بانہوں میں خود کو بہت ہی خوش قسمت قرار دے رہا تھا-
 
2: مہوش حیات
معروف اداکارہ مہوش حیات کو بچپن ہی سے کتے پالنے کا شوق تھا انہوں نے اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ سے اپنے بچپن کی تصویر شئیر کی جس میں ان کے پاس دو کتے تھے- اس کے ساتھ ہی انہوں نے حالیہ دنوں کی ایک تصویر بھی شئير کی جس میں ان کے پاس تین کتے ہیں- تصویر کے عنوان میں ان کا یہ کہنا تھا کہ ایک بار جو کتوں سے محبت کر لے وہ ہمیشہ انہی سے پیار کرتا ہے- مہوش حیات اپنے کتوں کا جو کہ بہت اعلیٰ نسل کے ہیں بہت خیال رکھتی ہیں اور ان کے لیے مختلف لباس بھی ڈيزائن کر کے پہناتی ہیں جو کہ ان کی محبت کا ثبوت ہے-
image
 
3: شہریار منور
شہریار منور نے اعلیٰ نسل کی ایک بھورے رنگ کی ایک بلی کو بچپن سے پال رکھا ہے اور وہ اس سے بہت محبت کرتے ہیں- اس بلی کا نام شیفو ہے شہریار منور نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ شیفو کو تنہائی کا بہت شدید ڈپریشن ہو رہا ہے جس کی ادویات وہ دے رہے ہیں- اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شہریار منور کی بلی کتنی نخرے والی ہے اور وہ اسکا کتنا خیال رکھتے ہیں-
image
 
4: مایا علی
مایا علی کتوں کے ساتھ اکثر تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پالتو جانور کے طور پر کتے پالتی ہیں- مگر حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک بہت ہی مہنگے کتے کے ساتھ اپنی تصویر شئير کی جو ان کا پالتو کتا ہے اور نسل کے اعتبار سے ہسکی ہے جو کہ بہت ہی مہنگی اور کمیاب نسل ہے- اس نسل کے کتوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ برفانی علاقوں میں رہنے والے کتے ہیں اس لیے ان کو رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان کو بہت ٹھنڈی جگہ پر رکھا جائے- مایا علی نے لازمی طور پر اپنے اس کتے کی رہائش کے لیے ایسا انتظام کیا ہوگا کہ اس کو گرمی نہ لگے اور وہ آرام سے ٹھنڈے کمرے میں رہ سکے-
image
 
5: اشنا شاہ
اشنا شاہ کتوں کی دلدادہ ہیں اور انہوں نے ایک بل ڈاگ پال رکھا ہے جو کہ بہت ہی قیمتی ہوتا ہے- اس کے علاوہ بھی اشنا شاہ کے پاس کافی کتے ہیں جن کی دیکھ بھال اشنا شاہ خود کرتی ہیں اور اپنے کتوں کے ساتھ کھیلنے کا وقت اپنے مصروف شیڈیول میں سے لازمی نکالتی ہیں اور ان کی خوشی اور آرام کا ہر طرح خیال رکھتی ہیں-
image
 
6: انوشے اشرف
اداکارہ انوشے اشرف بھی کتوں کی بہت شوقین ہیں ان کی کتوں سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا ایک چھوٹا کتا پکسی جب کہیں گم ہو گیا تو انہوں نے پکسی کو ڈھونڈنے پر ایک بڑے انعام کا اعلان بھی کیا- وہ وقتا فوقتا اپنے پالتو کتوں کے ساتھ اپنی تصاویر شئير کرتی رہتی ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزار کر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: