چند مہینے میں چہرہ ہی بدل گیا۔۔۔شوبز ستارے جن کے چہرے کے نقوش دن بدن بدل رہے ہیں

image
 
یہ شوبز انڈسٹری کا اصول بن گیا ہے کہ یہاں جو بھی آتا ہے ، کچھ دنوں میں اس کا نقشہ ہی بدل جاتا ہے۔۔۔وہی چہرہ جس کی بنیاد پر ڈراموں میں کام ملتا ہے۔۔۔کچھ دنوں بعد اس میں واضح تبدیلیاں رونما ہوجاتی ہیں۔۔۔کچھ کہیں یا نا کہیں اسکرین سب کچھ بتا دیتی ہے۔۔۔
 
اریبہ حبیب
ڈرامہ ’’کوئی چاند رکھ‘‘ میں نظر آنے والی اریبہ اور ڈرامہ ’’جلن ‘‘ والی اریبہ کو غور سے دیکھیں تو پتہ چل جائے گا کہ چہرے کے خدوخال بدلنے میں کتنی محنت کی گئی ہے۔۔۔بھولے بھالے چہرے والی حسین ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب کو کس نے یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے چہرے کے ساتھ کوئی تجربہ کریں۔۔۔اب ان کے گال بہت اوپر کی طرف چلے گئے ہیں اور چہرے کی شیپ بھی بدلی ہوئی ہے۔۔۔
image
 
زاہد احمد
اداکار زاہد احمد نے تو اپنے چہرے کو بالکل ہی بدل ڈالا ہے۔۔۔ڈرامہ میں نا جانوں میں جب انہیں دیکھا گیا تو لوگوں نے شروع میں تو پہچاننے سے ہی انکار کردیا کہ یہ زاہد احمد ہیں۔۔۔ان کی ناک، ان کے چہرے کی شیپ سب بالکل بدل گئی تھی اور یہ تبدیلی لوگوں کو پسند نہیں آئی۔۔۔اب وہ ڈرامہ ’’محبت تجھے الوداع‘‘ میں نظر آرہے ہیں لیکن ان میں وہ والی بات نہیں جو شروع میں نظر آتی تھی اور لوگوں کو متاثر کرتی تھی۔۔۔
image
 
سارہ لورین
کچھ دنوں پہلے سارہ لورین کو دیکھنے کا اتفاق ہوا تو اندازہ ہوا کہ انہوں نے مستقل بنیادوں پر اپنے چہرے کو بدلنے کی قسم کھالی ہے۔۔۔وہ کئی بار ایسی کلینکس پر نظر آئیں جہاں چہرے کے خدوخال کو بدلنے پر کام کیا جاتا ہے۔۔۔لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے ، اپنے ہونٹوں کے ساتھ پہلے ہی اتنا خطرناک تجربہ کرلیا ہے کہ اب کوئی گنجائش باقی نہیں اسے بدلنے کی۔۔۔
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: