میرے دانتوں کے درمیان خلا تھا۔۔۔پاکستانی اداکارائیں جنہوں نے اپنے دانتوں پر محنت کی

image
 
کہتے ہیں کہ مسکرایٹ دل کے سارے رازوں کو عیاں کر دیتی ہے، ہر کمی اور ہر خوبی یہاں سے سامنے آجاتی ہے۔۔۔کیونکہ جب ہم کھل کر مسکراتے ہیں تو ہمارے دانت ایک الگ ہی دنیا دکھاتے ہیں۔۔۔شوبز کی دنیا میں تو سرجریز اور گورا کرنے انجیکشنز کی کہانی اب کئی جگہ کھل کر سامنے آگئی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی انڈسٹری میں کئی خواتین نے آگے بڑھنے کے لئے اپنے دانتوں پر بھی محنت کی۔۔۔
 
مایا علی
مایا علی آج سرفہرست اداکاراؤں میں سے ایک ہیں لیکن ایک دور تھا جب وہ نئی نئی کوہ نور ٹی وی پر نظر آئیں اور اس دوران انہوں نے پروڈکشن میں کام بھی کیا۔۔۔پھر انہیں سماء ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں لیا گیا جہاں ان کی تربیت میزبانی کے حوالے سے ہوئی اور اسی وقت ان کے دانتوں کو نوٹ کرلیا گیا جو کسی طرح بھی متوازن نہیں تھے اور دیکھنے والوں کو پہلی نظر میں کھٹکلتے تھے۔۔۔مایا علی نے کافی ڈراموں میں انہی دانتوں کے ساتھ کام کیا لیکن پھر جب بات آئی فلم کی تو یہ دانت نا چل سکے اور انہیں ’’طیفہ اینڈ ٹربل‘‘ کی شوٹ پر جانے سے پہلے اپنے دانتوں کا مکمل علاج کروانا پڑا۔۔۔اور ان وہ اپنے خوبصورت دانتوں کے ساتھ نا صرف بڑی اسکرین پر جگمگائیں بلکہ ہر جگہ کھل کر مسکرائیں۔۔۔
image
 
رمشا
اداکارہ رمشا کو انڈسٹری کے معصوم چہروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کی اداکاری بھی بہت جاندار ہوتی ہے۔۔۔باوجود اس کے کہ وہ ایک مکمل حسین خاتون ہیں کوئی نا کوئی کمی اسکرین پر نمایاں ہو ہی جاتی ہے۔۔۔اور اس کا اندازہ کبھی خود ہوجاتا ہے اور کبھی ڈائریکٹر ہی اس سے آگاہ کردیتے ہیں۔۔۔ایسا ہی کچھ رمشا کے ساتھ ہوا جب انہوں نے اپنے دانتوں کے درمیان خلا کو ختم کرنے کے لئے ایک ٹریٹمنٹ کروایا۔۔۔جس سے ان کے دانت بالکل ایک قطار میں ہوگئے اور ان کے چہرے پر واضح فرق آیا۔۔۔لوگوں نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے تو کوئی پلاسٹک سرجری کروائی ہے لیکن رمشا نے کہا کہ میں جب بھی کوئی سرجری کرواؤں گی تو چھپاؤں گی نہیں لیکن ابھی ایسا کچھ نہیں کروایا صرف دانتوں کے خلا کو ختم کیا ہے۔۔۔
image
 
عائشہ خان
اداکارہ عائشہ خان کے دانتوں کی شیپ بھی کافی خراب تھی اور پرانے ڈراموں میں ان کے دانتوں کی وہ شیپ واضح دیکھی جاسکتی ہے۔۔۔لیکن موجودہ عائشہ خان کے دانت ہی نہیں بلکہ چہرے کے خدوخال بھی بدل چکے ہیں ۔۔۔لیکن انہوں نے اپنے دانتوں کو بالکل صحیح وقت پر بہتر بنا لیا تھا اور وہ سمجھ گئی تھیں کہ اگر مسکراہٹ میں کونفیڈینس نہیں آئے گا تو اداکاری میں بھی کمال نہیں آئے گا ۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: