اس کا بس چلتا تو وہ مجھے مار ہی دیتا۔۔۔شوبز اداکارائیں جنہوں نے پہلے شوہر کے ساتھ برا وقت گزارا

image
 
شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں اگر دونوں پارٹنرز ایک دوسرے کی عزت نا کریں تو رشتہ بے معنی ہوجاتا ہے۔۔۔زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنا تو آسان ہے لیکن اسے عزت، وفاداری اور محبت کے ساتھ نبھانا بہت مشکل۔۔۔شوبز میں ایسی کئی خواتین ہیں جنہوں نے بعد میں دوسری شادیاں کیں لیکن پہلی شادی نے انہیں دکھ اور تکلیف کے سوا کچھ نا دیا
 
ثروت گیلانی
ثروت گیلانی کی پہلی شادی بیگم نوازش کے بھائی عمر سلیم سے ہوئی۔۔۔یوں تو یہ شادی بھی پسند کی ہی تھی لیکن کبھی کبھی آپ کو اپنے سکے کے کھوٹے اور کھرے ہونے کا استعمال کے بعد ہی پتہ چلتا ہے۔۔۔اس رشتے میں عمر کا کردار بہت نامناسب تھا۔۔۔یہ شادی بظاہر تو بہت اچھی نظر آتی تھی لیکن اس میں محبت کی جگہ کمپرومائزز نے لے لی تھی اور وقت صرف گزر رہا تھا۔۔۔ثروت نے اور عمر نے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور ثروت نے اپنی پرانی محبت سے شادی کی جو ایک اتفاق تھا لیکن شاید قسمت کو انہیں خوشیاں، عزت اور محبت فہد مرزا کی صورت میں دینا تھا۔۔۔فہد کی بھی پہلی شادی ناکام ہوچکی تھی۔۔۔
image
 
جگن کاظم
مارننگ شو پر ہمیشہ مسکراتی جگن کاظم نے پہلی شادی سے سوائے دکھ اور تکلیف کے کچھ نا پایا۔۔۔ایک جذباتی فیصلہ تھا جس کا نتیجہ جگن نے بچے کی پیدائش تک بھگتا۔۔۔جگن کے پہلے شوہر عدنان غوری ایک ایسے انسان تھے جن کا ہاتھ بات بات پر اٹھ جایا کرتا تھا۔۔۔جو گھریلو زیادتی کرنے میں کسی سے کم نا تھے اور انہوں نے جگن کو اس حال میں پہنچا دیا تھا کہ ان کا بچہ ضائع ہوتے ہوتے بچا۔۔۔جگن کاظم موت کے دہانے پر پہنچ چکی تھیں جب انہوں نے بچے کی پیدائش پر یہ فیصلہ کرلیا کہ اب میرا بیٹا یہ سب نہیں دیکھے گا۔۔۔انہوں نے ننھے حمزہ کو تنہا پالنے کا فیصلہ کیا اور پہلی شادی سے نجات پائی۔ْ
image
 
مزنا ابراہیم
میزبان مزنا ابراہیم ڈاکٹر بھی ہیں اور انتہائی حساس دل رکھنے والی خاتون ہیں۔۔۔مزنا انڈسٹری کی ان خواتین میں سے ہیں جنہوں نے کبھی اپنے غم کی تشہیر نہیں کی اور نا ہی کبھی اپنے ساتھ ہونے والی کسی بھی قسم کی زیادتی کو دنیا سے بیان کیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے پہلی شادی میں محبت کا کوئی گمان تک نا دیکھا۔۔۔پہلے شوہر نے انہیں بہت تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور انہوں نے اس سب کے بعد انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: