محبت ہو تو عمر میں کیا رکھا ہے۔۔۔ستارے جن کی شادی شدہ زندگی میں عمروں کا فرق واضح ہے

image
 
یوں تو محبت کے لئے صرف دل کا جوان ہونا بھی کافی ہے لیکن اکثر جوڑیاں اپنی عمر کے واضح فرق سے پہچانی جاتی ہیں اور کچھ کو دیکھ کر یوں لگتا ہی نہیں کہ ان کے درمیان عمر کی کوئی تفریق بھی ہے۔۔۔
 
شعیب اختر اور رباب
شعیب اختر کرکٹر ہیں اور جب وہ کھیلتے تھے تو ان کی فینز تب بھی ان سے شادی کے لئے دعائیں مانگتی تھیں لیکن پھر انہوں نے چنا رباب کو جو ان سے عمر میں سترہ برس چھوٹی تھیں لیکن کیونکہ دل مل گئے تھے تو پھر عمر کو کون پوچھتا ہے۔۔۔آج وہ ایک بچے کے والدین ہیں اور خوش ہیں۔۔۔
image
 
گوہر ممتاز اور انعم احمد
گلوکار گوہر ممتاز اور اداکارہ انعم احمد کے رشتے میں چودہ سال کا فرق ہے۔۔۔ان دونوں کی جوڑی ایک بہت خوبصورت جوڑی کی حیثیت سے مانی جاتی ہے اور عمر کا یہ اتنا زیادہ فرق بھی کبھی ظاہر نہیں ہوتا۔۔۔
image
 
بابر خان اور بسمہ
اداکار بابر خان کی دوسری شادی ان کی خالہ زاد سے ہوئی اور ان دونوں کی عمروں میں چودہ سال کا فرق ہے۔۔۔بسمہ کو وقت لگا اس عمر کے فرق کو پار کرنے میں لیکن آج وہ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں-
image
 
وسیم اکرم اور شنیرا
کرکٹر وسیم اکرم کیز ندگی میں شنیرا اس وقت آئیں جب وہ ہاف سینچری مکمل کرچکے تھے ۔۔۔شنیرا ان سے سترہ برس چھوٹی تھیں لیکن جب محبت ساتھ ہو تو پھر عمر کی یہ سترہ بہاریں کوئی معنی نہیں رکھتیں-
image
 
حرا اور مانی
اداکارہ حرا اور مانی کی عمروں میں تیرہ سال کا فرق ہے اور یہ فرق کبھی کسی پر ظاہر نہیں ہوا کیونکہ ان دونوں کے درمیان دوستی اتنی زیادہ ہے کہ یہ ایک ہی عمر کے لگنے لگے ہیں-
image
 
یاسرہ رضوی اور ہادی
یہ شادی لوگوں کو بہت عجیب لگی لیکن سچ تو یہ ہے کہ محبت اور وفا نے اس رشتے کو ایک مثال بنا دیا۔۔۔یاسرہ رضوی ہادی سے عمر میں تیرہ سال بڑی تھیں لیکن یہ شادی بہت کامیابی سے اپنا سفر طے کر رہی ہے-
image
 
یاسر حسین اور اقراء عزیز
انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی جسے سوشل میڈیا پر کافی دیکھا بھی جاتا ہے ان کی عمروں کے درمیان چودہ سال کا فرق ہے ، لیکن یاسر اپنی بیگم کا ان کی عمر کے حساب سے ہی خیال کرتے ہیں اور ان پر گھر کی ذمہ داریاں بھی نہیں ڈالتے-
image
 
عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر
یہ شادی بہت تنقید کا نشانہ بنی اور آج بھی کچھ خاص پسند نہیں کی جاتی لیکن کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں تو پھر آوازوں کی کیا حیثیت۔۔۔ان کے درمیان تئیس سال کا فرق ہے اور واضح بھی ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: