|
|
بارش کا موسم یوں تو کراچی والوں کے لئے اکثر پریشانی کا باعث بنتا ہے لیکن شوبز
ستارے اس میں بھی موسم کا مزہ لے ہی لیتے ہیں۔۔۔کچھ اداکاراؤں کو بارش بہت زیادہ
پسند ہے اور وہ اس موسم میں تفریح کے مواقع تلاش کر ہی لیتی ہیں- |
|
شائستہ لودھی |
شائستہ لودھی یوں تو کام میں بہت مصروف رہتی ہیں اور ان کے کلینکس اب کراچی
کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔۔لیکن کیونکہ بارش کی شدت کی وجہ سے ہوئی
کلینک کی چھٹی تو انہوں نے ساحل سمندر پر جانے کی ٹھانی۔۔۔وہ اور ان کے
شوہر بارش کے اس موسم میں سمندر کی ہواؤں کا مزہ لینے پہنچ گئے اور شائستہ
نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں- |
|
|
حرا مانی |
حرا مانی کو بارش کا موسم بہت زیادہ پسند ہے اور وہ اکثر اپنی فیملی کے
ساتھ بارش کے پانی میں کھڑی بھی ہوتی ہیں۔۔۔ان کی کئی تصاویر ہیں جن میں وہ
سڑک پر خوشی سے بھاگ رہی ہیں اور بارش کی بوندوں سے لطف اندوز ہورہی ہیں- |
|
|
نیلم منیر |
خوبصورت نیلم منیر کو مون سون کے موسم سے عشق ہے اور اکثر اگر شوٹس کے
دوران بھی بارش ہوجائے تو وہ سارا کام تھوڑی دیر کے لئے روکتی ہیں اور بارش
میں انجوائے کرتی ہیں کیونکہ کام تو ہوتا رہتا ہے لیکن بارش ہمیشہ نہیں آتی۔۔۔ |
|
|
سجل علی |
سجل علی کیونکہ خود بہت دھیمے مزاج کی ہیں اس لئے انہیں دھیمی بارش پسند ہے
اور وہ بوندا باندی کو بہت انجوائے کرتی ہیں۔۔۔تیز بارش اگر ہو تو ساتھ میں
فیملی اور کزنز بھی ہونا چاہئیں ورنہ مزہ ادھورا رہتا ہے |
|
|
صنم بلوچ |
صنم بلوچ نے بہت سارے مارننگ شوز بارش کے موسم کے دوران بھی کئے ہیں اور ان
شوز میں ان کی خوشی کو واضح محسوس کیا جاسکتا ہے لیکن اگر وہ گھر پر ہوں
اور بارش ہو تو گھر کے سارے بچوں کو لے کر صنم تو بارش میں نہانے پہنچ جاتی
ہیں اور پھر انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔۔۔ |
|