ان سے تو سچ مچ نفرت ہوجاتی ہے۔۔۔منفی کردار میں ڈوب جانے والی اداکارائیں

image
 
ڈرامہ میں ہر کردار کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے اور لوگوں کو اکثر ڈرامہ کے ہیرو ہیروئن سے بھی زیادہ وہ یاد رہ جاتا ہے جس نے نفرت لینے کی ہر حد پار کرلی ہوتی ہے۔۔۔کچھ خواتین تو منفی کردار میں ایسے ڈوب جاتی ہیں کہ اکثر ان سے نفرت ہی ہو جاتی ہے۔۔۔
 
ثنا عسکری
اداکارہ ثنا عسکری کو زیادہ تر منفی کردار ہی ملتے ہیں لیکن وہ ان کرداروں کو بھی اپنی زندگی کا اہم حصہ بنا لیتی ہیں۔۔۔اکثر تو ایسا ہوتا ہے کہ ان کی اداکاری اتنی جاندار ہوتی ہے کہ لوگوں کو سچ میں ان سے چڑ ہونے لگتی ہے۔۔۔انہوں نے کئی ڈراموں میں بدتمیز نند کا کردار نبھایا ہے اور وہ ایسے کرداروں میں اتنا جچتی ہیں کہ لوگ انہیں مثبت میں قبول ہی نہیں کر پاتے۔۔۔
image
 
صبا حمید
اداکارہ صبا حمید ایک بہترین اداکارہ ہیں اور ان سے جڑا ہر کردار اپنی ایک الگ حیثیت رکھتا ہے اور وہ اکثر ڈراموں میں ایک ایسی ماں کا کردار کرتی ہیں جو اپنی بہو کے لئے ایک فائٹر جیٹ کی طرح وار کرتا ہے۔۔۔کچھ عرصے پہلے انہوں نے حرا کی ساس کے کردار میں ڈرامہ غلطی میں کام کیا تو اتنی نفرت حاصل کرلی کہ لوگ ایسی ماؤں کا سوچ کر ہی گھبرانے لگے۔۔۔
image
 
صبور علی۔۔۔
اداکارہ صبور علی جب منفی کردار اداکا کرتی ہیں تو ان کی آنکھیں تک اس میں ایسا چلتی ہیں کہ لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔۔۔فیصل قریشی کے ساتھ ڈرامہ وعدہ میں انہوں نے ایک ایسی ماسی کا کردار نبھایا جو پیسہ حاصل کرنے کی خاطر اپنے صاحب کو پھنساتی ہے اور ان کی پہلی بیوی کو پریشان کرتی ہے۔۔۔لوگوں کو اپنے گھر کی ماسیوں پر شک ہونے لگا تھا۔۔۔کیونکہ صبور نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ایسے کرداروں سے نفرت کروانے میں۔۔۔پھر ڈرامہ گل و گلزار میں ایسی خود غرض دوست بنیں کہ لوگوں کو دوستی کے رشتے پر شک ہونے لگا۔۔۔وہ جس کردار میں ڈھلتی ہیں اس سے نفرت کروا دیتی ہیں
image
 
اشنا شاہ
اشنا ء شاہ نے جب ڈرامہ ’’بلا‘‘ میں کام کیا تو کون نہیں تھا جسے ان سے نفرت نا ہوئی ہو۔۔۔اس ڈرامہ کے بعد وہ کہیں انٹرویو کے لئے بھی گئیں تو انہیں دیکھ کر لوگ کہہ اٹھتے ۔۔۔بلا ہو تم بلا ہو۔۔۔یہ سچ ہے کہ کسی کردار کی مضبوطی ہی یہ ہوتی ہے کہ لوگ اسے سچ سمجھنے لگیں لیکن اشنا شاہ کے ساتھ یہ اتنا زیادہ ہوجاتا ہے کہ منفی کرداروں کے بعد لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ اصلی زندگی میں بھی اتنی ہی خطرناک ہوگی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: