|
|
شادی کے پہلے سال ہی جب فیملی ہوجاتی ہے مکمل تو تصاویر اور بھی یادگار ہو جاتی
ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کی شادی کی پہلی سالگرہ سے پہلے ہی ننھا
مہمان گود میں آگیا اور انہوں نے کیک اپنے ننھے منے کے ساتھ ہی کاٹا- |
|
حمزہ عباسی اور نیمل خاور کا بیٹا |
حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی شادی بہت سادگی سے ہوئی لیکن کیونکہ ان دونوں
کے ہی فینز کی تعداد اچھی خاصی ہے اس لئے ان کی زندگی کے ہر لمحہ کو جوش و
خروش سے سوشل میڈیا کی دنیا میں منایا گیا۔۔۔اور اب جبکہ ان کی شادی کا
پہلا سال ختم ہورہا ہے تو اس خوشی میں شامل ہوچکے ہیں ننھے مصطفیٰ عباسی
بھی ۔۔۔دونوں نے جب اپنی اینیورسری کی تصاوری شیئر کیں تو گود میں موجود
ہیں ننھے مصطفیٰ بھی اور دیکھتے ہی دل خوش ہوجائے ایسی تصاویر سامنے آئی
ہیں۔۔۔ |
|
|
منیب اور ایمن |
منیب اور ایمن کی شادی کے فورا بعد ہی خوشخبری سامنے آگئی اور پھر تو جیسے
وقت پر لگا کر اڑ گیا۔۔۔صرف دس ماہ بعد ہی ننھی امل ان کی زندگی میں شامل
ہوچکی تھیں اور سب ہی حیران تھے کہ شادی کو سال ہونے میں ابھی پورے دو ماہ
ہیں اور یہ جوڑا فوراً ہی مکمل ہوگیا۔۔۔لیکن سوشل میڈیا پر اب ان کی بیٹی
کا راج ہے جن کی ابھی سے بہت فولونگ ہے۔۔۔جب اس جوڑی نے اپنی پہلی شادی کی
سالگرہ منائی تو ساتھ میں کیک امل نے بھی کاٹا- |
|
|
عمران اشرف اور کرن اشفاق |
اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی کے بعد ڈرامہ آیا اور بھولا سب کی
زبان پر عام ہوگیا۔۔۔اب ڈرامہ میں بھی بھولا کو باپ بننے کا شوق دکھایا اور
جب ان کی اصلی زندگی میں روحام نے قدم رکھا تو سب دیکھنا چاہتے تھے کہ
بھولا اپنے بیٹے کے ساتھ کیسا لگتا ہے ۔۔۔شادی کے گیارہویں مہینے میں ان کی
زندگی میں ننھے روحام قدم رکھ چکے تھے اس لئے ایک سال کی خوشی میں بھی ساتھ
تھے اور پہلی اینورسری کا تحفہ لگ رہے تھے- |
|
|
حرا اور مانی |
حرا اور مانی کی شادی ۲۰۰۸ اپریل میں ہوئی اور فوراً ہی حرا کے گھر بھی
خوشی کی خبر آگئی اور ایک سال ہونے سے کافی پہلے ہی مزمل ان کی زندگی کا
حصہ بن گئے۔۔یوں شادی کی سالگرہ پر تصویر میں ایک چھوٹے سے بیٹے کا اضافہ
ہوچکا تھا اور یہی شادی کی پہلی سالگرہ کا بہترین تحفہ تھا۔۔۔ |
|