عورت کیا ہے


کیا تمہیں معلوم ہے کہ عورت کیا ہے؟؟؟
عورت اگر ماں ہے تو اس کی عزت کی جاتی ہے لیکن اگر وہ کسی کی بہن یا بیٹی ہو بھر وہ ہمارے نشانے پر رہتی ہے کہ کب وہ کوئی غلطی کرے اور ہم اسے دنیا بھر میں بدنام کریں...

پہلے تو ہم اپنے بیٹے اور بھائی کے لیے رشتے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھکتے نہیں اور جب رشتہ مل جائے تو اس عورت کو کھنگالتے نہیں تھکتے...اور اگر شوہر شادی کے بعد بیوی کا خیال رکھے,گھر کے معاملات میں اس کی رائے لے تو وہی عورت ہمہیں چھبنے لگتی ہے...تب یہ خیال نہیں آتا کہ یہ بھی کسی کی بہن بیٹی ہے... اپنی بیٹیوں کا سوچنے والے یہ بھی تو سوچیں کہ جس کو بیاہ کر لائے ہیں وہ بھی کسی کی بیٹی ہے..اسے سکون دیں گے تو خود سکون میں رہیں گے…

میری نظر میں اصل مرد تو عورت ہوتی ہے جو خوددار اور غیرت مند ہوتی ہے...جو بڑی سے بڑی مشکلات کا سامنا کر کے بھی مضبوط کھڑی رہتی ہے…

اور جو لوگ کہتے ہیں کہ عورت بات بات پر رونے لگتی ہے تو انھیں یہ بتا دوں کہ روتا بھی وہ ہے جس کا دل نرم ہو...اور آنسو تو اظہار کا ذریعہ ہیں...جیسے خوشی میں ہم ہنستے ہیں ویسے ہی غم میں روتے بھی ہیں..رونے کو برا نہیں کہہ سکتے آپ…

عورت کو سمجھنے کے لیے بس اتنا کافی ہے کہ آپ اس کے لیے اپنا دل نرم رکھیں...وہ حودبخود آپ پر عیاں ہوتی جائے گی..
 

Hira Falak
About the Author: Hira Falak Read More Articles by Hira Falak: 10 Articles with 9630 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.