ایرانی ہیرو علی داعی - کرسٹیانورونالڈو کے نئے حریف علی داعی

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈونے انٹر نیشنل کیر ئیر میں 100 گول مکمل کر لیے ، کرسٹیانو رونالڈو نے یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں سویڈن کیخلاف دو گول اسکور کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیااس کے ساتھ ہی وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

انٹرنیشنل میچز میں فٹبال کی تاریخ رقم کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ایک مسلم فٹبالرعلی داعی ہیں۔ ایرانی فٹبالر علی داعی فٹبال کی تاریخ کے پہلےٹاپ اسکورر ہیں جنہوں نے 149انٹرنیشنل میچز میں 109گول داغ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

علی داعی 21مارچ1969 کو ایران کے شہر اردابیل میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1993 سے لیکر2006 تک ایرانی ٹیم کی نمائندگی کی۔انہوں نے فرینڈلی،انٹرنیشنل میچز میں 27،اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں 23،اے ایف سی ایشن کپ فائنلز میں 14،ایشین گیمز 9 اور فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں 38گول داغے۔

انہوں نے31مارچ 2004 کو2006فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر قومی ٹیم کو لاؤس کیخلاف ایران کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور دو بار گیند کو جال کی راہ دکھا کرکے گولز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

سابق ایرانی فٹبالر نے1987میں 19سال کی عمر میں فٹبال کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1993 میںتہران میں ہونے والے ایکو (اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن) کپ کیلئےعلی دائی کو ایرانی ٹیم میں شامل کیا گیا اورانہوں نے پاکستان کیخلاف میچ سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔وہ 1994 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر رز کے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے پانچ میچز میں 4بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

انہوں نے 1996 اے ایف سی ایشین کپ کے کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریاکےخلاف 4گول داغ کر ایران کو 6-2سے کامیابی دلائی۔سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ سعودی عرب سے تھا ۔دونوں کے درمیان مقررہ وقت تک میچ برابر تھا تاہم میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہواجس پر ایران کو 3-4سے شکست ہوئی لیکن وہ 8گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہےاور ایشین فٹبالر آف دی ائیر قرار پائے۔ انہوں نے 1996 میں18انٹرنیشنل میچز میں 22گول کئے۔

سال 2000 علی داعی کیلئے ایک اور بہترین سال ثابت ہوا۔ انہوں نے 19 میچز میں 20گول کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے 28نومبر 2003ایشین کپ کوالیفائرمیں لبنان کیخلاف میچ میں اپنے کیرئیرکا 100واں میچ کھیلتے ہوئے ہنگری کے فرینک پکاس کار یکارڈ توڑڈالا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا 85 گول کرنے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ پکاس نے 47برس قبل سب سے زیادہ 84 گول کئے تھے۔

انہوں نے 2004 ورلڈ کپ کوالیفائر میں ایران کو لاؤس کے خلاف 7-0 سے فتح دلائی اور انٹر نیشنل کیرئیر میں 100 گول مکمل کر کے تاریخ رقم کی ۔

جب انہیں 2006 فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایرانی ٹیم میں شامل کیا گیاتو ایرانی میڈیا نے ان کے زائد عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے میڈیا کے مطالبات کو رد کیا اور شدید تنقید کے باوجود 2006 فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی۔

علی داعی کو ان کے پلئینگ کیرئیر میں ہی2001یونیسف گڈ ول ایمبسڈر مقرر کیا گیااور2007 تا2013 تک فیفا فٹبال کمیٹی کےرکن رہے۔

علی داعی کا لیگ فٹبال کا کیریئر میں بھی کارکردگی شاندار رہا۔انہوں نے ایرانی پریمیئر لیگ استقلال ادرابیل، تاکسیرانی،بینک تجارت ایف سی اورپرسپولیس ایف سی کلبز کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 1996-97میںقطری فٹبال کلب،السعدکی جانب سے کھیلنا شروع کیا۔

انہوں نے مڈل ایسٹ میں تہلکہ مچانے کے بعد اس زمانے میںیورپین کلبز میں قسمت آزمائی کی۔ جب مڈل ایسٹ اور ایشین پلیئریورپین کلبز سے معاہدے کرنے سے گھبراتے تھے ۔ انہوں نے جرمنی کی لیگ کلب بائرن میونخ میں بھی دھوم مچائی ۔ 1997-98سیزن میں جرمن بنڈس لیگا2 میں ارمینیا بیل فیلڈکی جانب سے 25میچز میں 7گولز کئے۔

1998-99میں بائرن میونخ سے وابستہ ہوئےاوراس سیزن میں بائرن میونخ نے 15ویں بار جرمن بندس لیگا چیمپئن بننے اعزاز حاصل کیا۔ وہ لیگ میں سب زیادہ اسکورر کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔ 1999-2000ہرتھا بی ایس سی اور 2002 سے 2007 تک مڈل ایسٹ کے فٹبال کلبز کی نمائندگی کرتے رہے۔

انہوں نے مئی 2007 میںایرانی کلب سیاپا کلب کو پرشین گلف کپ جیتوانے کے بعد فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نےاپنے 20سالہ کیرئیر میں مجموعی طور پر 287میچز میں 112گولز کئے۔

علی داعی نے ریٹائرمنٹ کے بعد 2008 -تا 2009 تک ایران فٹبال ٹیم میں کوچنگ کے فرائض انجام دیئے ۔وہ ایرانی لیگ کلبز سیاپا، پرسپولیس،راہ آھن، صباقم اور نفت تہران کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔

51سالہ علی داعی 2009 سےکھیلوں کا سامان بنانے کی کمپنی ’’دائی اسپورٹس‘‘چلارہے ہیں ۔ یہ کمپنی ایران کے پریمیر فٹ بال لیگ ٹیموں کے لئے فٹ بال کٹس مہیا کرتی ہے۔

ایرانی ہیرونے 35 سال کی عمر میں گول کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اورعالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوبھی 35 برس کی عمر میںیہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ اب رونالڈو کو علی داعی کاریکارڈ109گول کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 9 گول کی ضرورت ہے۔

اس ضمن میں رونالڈو کے نئے حریف علی داعی کا کہناہے کہ ’’ریکارڈ توڑنے کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں۔ جب مجھ یہ موقع ملاتھا تو میں نے یہ سب کیا اب کسی اور پلیئر کی باری ہے کہ وہ نئی تاریخ رقم کرے ۔‘‘

خیال رہے کہ پرتگالی کھلاڑی نےگزشتہ برس یورو کپ کوالیفائرز میںیوکرین کیخلاف میچ میں دو گول کرکے 700 گول کرنے والے دنیا کے چھٹے فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔


 

Kulsoom jahan
About the Author: Kulsoom jahan Read More Articles by Kulsoom jahan: 6 Articles with 6520 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.