شادی پر کروڑوں خرچ کریں یا پھر صرف بیس ہزار, کچھ ایسے مسائل جن کا سامنا ہر صورت میں آپ کو کرنا پڑسکتا ہے

image
 
حالیہ دنوں میں پورا سوشل میڈیا دو شادیوں کی تقریبات سے گونج رہا ہے ایک شادی میں بیس کروڑ روپے تک خرچ کیے گئے ہیں اور جب کہ دوسری شادی صرف بیس ہزار روپے میں خرچ کیے گئے اور انتہائی سادگی سے نکاح کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کا آغاز کیا گیا ہے- دونوں تقریبات کے نتیجہ میں ایک جوڑے نے اپنی نئی زندگی کا آغاز ایک دوسرے کے ساتھ کیا گیا ہے اور آنے والی زںدگی کا اس سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے کہ شادی کس طرح کی گئی ہے اور ان دونوں جوڑوں کو زندگی کے ان تمام مسائل کا سامنا یکساں طور پر کرنا پڑے گا جو کہ ایک نئے جیون ساتھی کے ساتھ زندگی کے آغاز میں ہوتا ہے جو کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں-
 
1: ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنا
شادی چاہے لو میرج ہو یا ارینج میرج دونوں صورتوں میں جیون ساتھی کی زندگی کے شمولیت کے بعد عملی زندگی خوابوں خیالوں کی زندگی سے یکسر مختلف ہوتی ہے- ایسے میں دو مختلف مزاج کے لوگ جب ایک دوسرے کے ساتھ چوبیس گھنٹے گزارتے ہیں تو ان میں ٹکراؤ ایک لازمی امر ہوتا ہے جس کو تحمل کے ساتھ ایک دوسرے کے سمجھنے کی کوشش کر کے ختم کیا جا سکتا ہے-
 
image
 
2: ہر فرد میں اچھائيوں کے ساتھ برائياں بھی ہوتی ہیں
شادی کے بعد اس بات کو خاص طور پر سمجھ لینا چاہیے کہ مکمل ذات صرف خدا کی ہوتی ہے اور انسان اچھائيوں اور برائيوں کا مجموعہ ہوتا ہے اور جس فرد کو اپنی زںدگی میں شامل کیا جاتا ہے- اس کو اس کی اچھائيوں اور برائيوں کے ساتھ قبول کیا جاتا ہے اس لیے اپنے جیون ساتھی کی اچھائيوں کی تعریف کرنی چاہیے اور برائيوں کو یہ سوچ کر نظر انداز کر دینا چاہیے کہ وہ بھی آپ کی برائیوں کو قبول کر رہا ہے-
 
3: ذمہ داریوں کا بڑھ جانا
شادی عملی زندگی کی جانب اٹھنے والا پہلا قدم ہوتا ہے جس کے بعد ایک گھر کی ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر آجاتی ہے- اس وجہ سے خود کو ان ذمہ داریوں کے لیۓ وقت سے قبل تیار کر لینا چاہیے ہے اور اپنے جیون ساتھی کو محبت اور توجہ سے اپنا گرویدہ بنائيں اور اس کی ذمہ داری کو بوجھ سمجھنے کے بجائے اس سے خوش خلقی سے انجام دینا چاہیے-
 
image
 
4: خاندان والوں کو خوش کرنا
شادی صرف دو افراد کے ملن کا نام نہیں ہے بلکہ دو خاندانوں کے ملن کا نام ہے اس وجہ سے اپنے جیون ساتھی کے گھر والوں کو بھی وہی اہمیت دیں جیسا کہ آپ اپنے گھر والوں کو اہمیت دیتے ہیں- اس موقع پر بہت سارے ایسے تعلق اور افراد بھی ہو سکتےہیں جو کہ آپ کو پسند نہ ہوں مگر آپ کے جیون ساتھی کو بہت عزیز ہوں اس وجہ سے ان کو وہی عزت و تکریم دیں جس کا خواہشمند آپ کا جیون ساتھی ہو-
YOU MAY ALSO LIKE: