اس رشتے کے لیے ہاں کر دو ورنہ تمھارا رشتہ پھپھو کے گھر کردوں گی، کچھ ایسی دھمکیاں جو مائیں اولاد کو شادی کروانے کے لیے اکثر دیتی ہیں

image
 
ہمارے معاشرے میں والدین بننے کے بعد بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ ان کی شادی کی ذمہ داری بھی ان پر عائد ہوتی ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد از جلد اس ذمہ داری سے بری الزمہ ہو جائيں اور بیٹی کے جوان ہوتے ہی اس کے ہاتھ پیلے کرنے اور بیٹے کے جوان ہوتے ہی اس کے سر پر سہرا سجانے کے خواب دیکھنے شروع کر دیتے ہیں- اور اس کے بعد آنے والے رشتوں کی پڑتال شروع ہو جاتی ہے جس کے لیس بچوں کو راضی کرنا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے جو کہ اکثر ماں کے کاندھوں پر ڈال کر باپ بری الزمہ ہوجاتے ہیں جو بچوں کو کبھی تو پیار سے اور کبھی دھمکیاں دے کر قبول کروالیتی ہیں- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دھمکیوں کے بارے میں بتائيں گے جو مائیں اپنے بچوں کو رشتے قبول کرنے کے لیے دیتی ہیں
 
1: اگر ہاں نہ کی تو دودھ نہ بخشوں گی
ماں کی ناراضگی ہمارے مذہب میں گناہ کبیرہ سمجھی جاتی ہے اور مائيں اس بات کا فائدہ بہت بہترین انداز میں اٹھاتی ہیں اور خاص طور پر اپنی مرضی کے رشتے کے لیے ہاں کروانے کے لیے اس کا استعمال بر محل کرتی ہیں کہ اس رشتے کے لیے ہاں کہہ دو ورنہ دودھ نہ بخشوں گی- عام طور پر یہ دھمکی بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے اور بچے اپنے سارے خوابوں کو آگ لگوا کر دودھ بخشوا لیتے ہیں-
 
image
 
2: میرا مرا منہ دیکھو
یہ ایک بہت ذو معنی دھمکی ہوتی ہے اس کا ایک جانب تو یہ مطلب ہوتا ہے کہ اگر میری بات نہ مانی تو میں مر جاؤں گی یا پھر اس کا دوسرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جیتے جی میری شکل دیکھنے کی اجازت نہ دوں گی اور پھر مرنےکے بعد ہی مجھے دیکھنا تو بچے اپنی ماں سے دور ہونے کا تو سوچ بھی نہیں سکتے -اس وجہ سے ماں کی یہ دھمکی بھی بہت کامیاب ثابت ہوتی ہے-
 
3: میں پھپھو کے گھر رشتہ کر دوں گی
عام طور پر رشتے داروں کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک وہ جو ماں کے رشتے دار ہوتے ہیں یعنی خالہ ، ماموں اور نانا نانی یہ تمام رشتے دار ماں کی نظر میں بہت محترم ہوتے ہیں- اس وجہ سے ماں کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ بچے بھی ان کو اچھی نظر سے دیکھیں اور رشتے داروں کی دوسری قسم باپ کے رشتے دار ہوتے ہیں جس میں چچا ، پھپھو دادا دادی شامل ہوتے ہیں- ان میں سب سے خطرناک رشتہ پھپھو کا ماں کی نظر میں ہوتا ہے جس کے سبب بچے بھی پھپھو کے گھرانے کو ایک خطرناک عفریت سمجھتے ہیں اور اس خاندان میں رشتہ کرنا ایک سزا سے کم نہیں سمجھتے ہیں- اس وجہ سے اکثر مائیں یہ دھمکی دیتی نظر آتی ہیں کہ ان کی پسند کے رشتے کو قبول کر لیا جائے دوسری صورت میں پھپھو کا رشتہ قبول کر لیا جائے گا-
 
image
 
4: چھوٹے بہن بھائی کا رشتہ وہاں کر دوں گی
اپنے بچوں کو بلیک میل کرنے کے لیے مائیں اس نسخے کا استعمال بھی بہترین انداز میں کرتی ہیں اور یہ کامیاب بھی ثابت ہوتا ہے کیوںکہ کوئی بھی اپنے چھوٹے بہن بھائيوں کو مشکل میں ڈال کر خود آرام سے نہیں رہ سکتا- اس وجہ سے خود ہی قربانی دینے کے لیے تیار ہو جاتا ہے اور رشتے کے لیۓ ہاں کر دیتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: