(محبت کیا ہے ؟(میرے مطابق

یہ تحریر محبت کے بارے میں میرے خیالات کا مظہر ہے۔

میرے مطابق محبت ایک احساس ہے، جو کہ انسان کو سنوار بھی سکتا ہے اور بگاڑ بھی۔۔۔۔
اصل میں ہر انسان مختلف ہوتا ہے، تقاضے مختلف ہوتے ہیں، سوچ مختلف ہوتی ہے، چیزوں کو دیکھنے کا اپنا ایک منفرد طریقہ اور سلیقہ ہوتا ہے، ہر کوئی اپنے پاس اس موضوع کے بارے میں مختلف نظریات رکھتا ہے۔
کچھ اسے سب کچھ مانتے ہیں، کچھ اسے ٹائم پاس (time pass) مانتے ہیں، ایک جائے گا/ گی تو دوسرا یا دوسری،
محبت میرے نزدیک ایک امانت بھی ہے اور عبادت بھی۔۔۔۔جس میں نہ تو شرک ہونا چاہئے نہ ہی خیانت۔۔۔۔
ایسا بھی ہرگز نہیں ہے کے پسند کی شادياں ہی ہمیشہ کامیاب اور تاحیات چلتی ہیں، اور ایسا بھی نہیں ہے کہ ارینج شادياں ہی بہترین حل ہے۔
لیکن میں نے جتنی بھی زندگی عقل کے ساتھ گزاری ہے اس میں زیادہ تر والدین کی مرضی والی شادياں ہی کامیاب اور تاحیات چلتی دیکھی ہیں۔ اور کئی پسند کی شادياں بھی کامیاب دیکھی ہیں لیکن اکثر جھگڑے، بے سکونی اور تو تو میں میں پسند شدہ جوڑوں میں ہی دیکھی ہیں۔
نہ تو خوبصورت چہرہ یہ زمانت دیتا ہے کہ سامنے والا دل کا اچھا ہے نہ ہی اس کی دولت۔۔۔۔
"عشق اگر روح سے ہو تو ہر روپ کمال ہوتا ہے، چاہے وہ حسن یوسف ہو یا صورت بلال جیسی"
خوبصورتی کبھی بھی چیز یا شخص میں نہیں ہوتی، خوبصورتی دیکھنے والے کی نظر میں ہوتی ہے، اس کا ثبوت یہ کہ لازمی نہیں جو جوتا یا چوڑیاں یا کپڑے یا کھانے آپ کو پسند ہوں وہ دوسرے کو پسند ہوں۔۔۔۔
کسی کو سردی اچھی لگتی ہے تو کسی کو بہار۔۔۔۔
کسی کو گرمی تو کسی کو پت جھڑ کا موسم۔۔۔۔
"محبت اپنے محبوب کے لئے اچھا سوچنا، اس کے اچھے نصیب، اچھی دنیا اور اچھی آخرت کے لئے دعاگو رہنا ہے"
اے میرے اللہ‎ اگر اسے کوئی مجھ سے زیادہ خوش رکھ سکتا ہے یا اس کے لئے بہتر ہے تو ہمارے لئے بہتری کا معاملہ فرما۔۔۔۔
اور اگر ہم دونوں ایک دوسرے کے لئے باعث سکون اور نجات ہیں تو ہمارے لئے راستے اسان کردے تا کہ ہم اپنا آدھا دین پورا کر لیں مطلب نکاح کرلیں۔۔۔۔
محبت میں کوئی بھی سچا محب یہ نہیں چاہے گا کہ اس کی وجہ سے اس کے محبوب کو رسوائی ہو۔
میرے نزدیک یہی محبت ہے۔۔۔۔
جب میں Boy friend یا Girl Friend والا لفظ سنتا ہوں میرے تن اور بدن میں جیسے آگ سی لگ جاتی ہے۔۔۔۔
کیا یہ ہمارا دین ہے؟ کیا یہ ہماری مشرقی ثقافت ہے؟ کیا ہمیں آخرت میں جواب نہیں دینا ؟
کیا ہماری بہنیں نہیں ہیں؟ کیا ہمیں بیٹی کی اولاد نہیں ہوگی؟ کیا ہم ہمیشہ زندہ رہیں گے؟
میں اس بات سے متفق ہوں ایسا لگتا ہے کہ فلاں مجھے اچھا یا اچھی لگتا یا لگتی ہے، ممکن ہے، انسان ہے۔۔۔۔ہو جاتا ہے ہے لیکن ہر خوبصورت نظر آنے والے شخص کے ساتھ خود کو تصور کرنا اور اسے پالینے کا نام محبت نہیں ہے۔ میرے دوست محبت کسی اور چڑیا کا نام ہے جو مجاز سے حقیقی تک کا سفر طے کرواتی ہے۔
نوٹ : اس میں ایک ایک لفظ میری ذاتی رائے ہے کوئی اتفاق بھی کر سکتا ہے کوئی غلط بھی کہہ سکتا ہے۔۔۔۔
بس جو میرے ہاتھ لکھتے گئے سو لکھتا چلا گیا۔۔۔۔
 

Abdul Samad
About the Author: Abdul Samad Read More Articles by Abdul Samad: 9 Articles with 17384 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.