پاکستان ائير فورس کا شاہین سید ناد علی کاظمی، جوان بیٹے کی لاش کے سامنے باپ کا ایسا عمل جس نے سب کو اشکبار کر دیا

image
 
پاکستان کی فوج میں مختلف شعبے کام کر رہے ہیں جن میں سے ہر ایک کی اپنی اپنی جگہ اہمیت ہے مگر اس میں جو شعبہ ہمارے جوانوں کے لیے سب سے زیادہ آئيڈیلائزڈ ہوتا ہے وہ ہے پاکستان ائیر فورس کا شعبہ ، اپنے ملک و ملت کی فضاؤں کی حفاظت کرنے والے ان جری جوانوں کی بہادری بے مثال ہے اور ہماری تاریخ ان کے کارناموں سے بھری پڑی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان ائير فورس کا پائلٹ ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں ہوتا ہے-
 
سید ناد علی کاظمی پاکستان ائير فورس کے وہ کم عمر پائلٹ تھے جنہوں نے بطور فلائنںگ لیفٹنٹ اپنی تربییت مکمل کی تھی اور اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں کہ پاکستان ائیر فورس میں کیڈٹ کے طور پر منتخب ہونے کے لیے کسی بھی نوجوان کو کتنے مشکل مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے- تربیت کے تمام مرحلے کامیابی سے طے کرنے والے ناد علی رسالپور کیڈٹ کالج میں موجود تھے-
 
image
 
جہاں پر گزشتہ ہفتے منگل کے دن الیکٹرک سٹی کے فالٹ کے سبب بجلی کا بریک ڈاون ہو گیا تھا جس کو دور کرنے کے لیے ملٹری انجنئیرنگ سروس کا عملہ پہنچا جہاں پر ان کو یہ پتہ چـلا کہ بلاک 3 کا ٹرانسفارمر ٹرپ کر گیا ہے- جب وہ اس جگہ پہنچے تو نوجوان پائلٹ ناد علی فرش پر گرے ہوئے تھے ان کو جب رسالپور کے سی ایم ایچ ہسپتال لے جایا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹروں نے ناد علی کی بجلی سے لگنے والے شاک کے سبب ہلاکت کی تصدیق کر دی- جہاں ان کی اس ہلاکت کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے-
 
سید ناد علی کا تعلق سیالکوٹ کے علاقے رتیاں سیداں سے تھا ان کی لاش کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کیا گیا جہاں پر اس جوان کی لاش کو دیکھ کر اہل علاقہ سخت غم زدہ تھے- پاکستانی پرچم میں لپٹی لاش اور اس کی وردی کو جب سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے والد کے حوالے کیا گیا تو غم زدہ والد کا ہاتھ بے ساختہ اپنے بیٹے کو سلامی پیش کرنے کے لیے اٹھ گیا-
 
image
 
ان کے اس عمل کو دیکھ کر ہر کوئی اشکبار ہو گیا اور اتنی جوان موت پر سب کے دل غمزدہ ہو گئے-
YOU MAY ALSO LIKE: