|
|
ہمارے معاشرے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں سب لوگ ایک دوسرے سے حد
سے زيادہ جڑے ہوتے ہیں کس کے گھر میں کیا پک رہا ہے اس کی فکر لوگوں کو
اپنے گھر سے زیادہ ہوتی ہے ۔ بعض اوقات تو یہ فکر بہت اچھی بات ہوتی ہے
کیوں کہ اس طرح سے انسان کے ہمدرد لوگوں میں اضافہ ہو جاتا ہے مگر بعض
اوقات یہ فکر انسان کو تنگ کرنے کا بھی سبب بن جاتی ہے- ایسی ہی
صورتحال اس وقت پیش آتی ہے جب کہ لوگوں کو کسی جاننے والی خاتون کے
امید سے ہونے کا پتہ چلتا ہے- اس کے بعد سے لوگوں کی نظریں اس عورت کا
الٹراساونڈ اپنی آنکھوں سے کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اس کے اٹھنے
بیٹھنے بولنے چالنے ہر چیز کو جانچا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مفت
مشوروں کی دکان بھی کھل جاتی ہے جو کہ آزمودہ ہوتے ہیں- |
|
1: چمک رہی ہو یعنی بیٹا ہوگا |
عام طور پر دنیا بھر میں بچے کی جنس کے بارے میں الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے پتہ
لگایا جاتا ہے مگر پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں بچے کی جنس کے بارے
میں اندازہ ملنے جلنے والے آنکھوں ہی سے الٹراساؤنڈ کر کے لگا لیتے ہیں-
اور اگر حاملہ حالت میں ماں کی صحت اور خوبصورتی میں اضافہ ہو رہا ہو تو
یہی کہا جاتا ہے پیدا ہونے والا بچہ لڑکا ہوگا- |
|
2: چائے پی رہی ہو تو بچہ تو کالا ہی ہوگا
|
بچے کی رنگت کی ذمہ داری اس کے ماں باپ کی جین پر ہوتی ہے مگر ایسا دنیا
میں ہوتا ہوگا کیوںکہ پاکستان میں تو جو عورت حاملہ حالت میں چائے پیتی نظر
آجائے گی تو فوری طور پر اس پر یہ فتویٰ لگا دیا جائے گا کہ اس وجہ سے بچہ
کالا ہوگا- |
|
|
|
3: زيادہ کھاؤ اور بس
کھاتی جاؤ |
حاملہ عورت کو متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ مشورہ اس کو ہر فرد کی
جانب سے اتنی بار دیا جاتا ہے کہ وہ کھانے سے چڑنے پر مجبور ہو جاتی ہے-
خواتین اس کو دیکھتے ہی نعرہ لگاتی ہیں کہ لو تم تو اتنی کمزور ہو رہی ہو
کچھ کھاتی پیتی نہیں ہو- اب تو دو لوگوں کا کھانا کھانا ضروری ہو گیا ہے اب
ایک جان نہیں ہو بلکہ دو دو جانیں تم میں پل رہی ہیں کھاؤ بہت کھاؤ اور
کھاتی جاؤ- |
|
4: ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہ بیٹھو ورنہ ۔۔ |
حاملہ عورت کے بیٹھنے اٹھنے پر بھی بڑی تنقیدی نظریں ہوتی ہیں یہاں تک کہ
اگر وہ بے چاری ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھی نظر آجائے تو بڑی بوڑھیاں اس کی
کلاس لینا شروع کر دیتی ہیں کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہ بیٹھو ورنہ اوول نال
بچے کے گلے میں پھنس جائے گی اب کوئی بتائے کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھنے کا اوول
نال سے کیا تعلق ! |
|
5: زيادہ پھیل رہی ہے اس کی تو بیٹی ہوگی
|
حالت حمل میں وزن میں اضافہ ایک فطری بات ہے مگر بڑی بوڑھیاں اس کو بھی
نہیں چھوڑتی ہیں اور اگر کوئی عورت زيادہ پھیل جائے تو ان خواتین کے مطابق
درحقیقت یہ بیٹی کی نشانی ہوتی ہے اور وہ فوراً اس بات کا لیبل لگا دیتی
ہیں کہ چونکہ ماں زيادہ پھیلی ہوئي ہے اس وجہ سے اس کے ہاں تو بیٹی ہی پیدا
ہو گی- |
|
|
|
ایسی خواتین کی باتیں سن کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ دنیا بھر کی میڈیکل سائنس
فالتو میں الٹراساونڈ اور دیگر معاملات میں اتنی تحقیق کر کے وقت ضائع کر
رہی ہے ان خواتین سے رجوع کر لے تو سب ٹھیک ہو جائے گا - |