|
|
زندگی میں سب سے قیمتی خزانہ بچپن ہوتا ہے جس میں آپ کی یادوں کے کئی
عروج و زوال کی کہانیاں ہوتی ہیں ۔۔۔کئی سچے اور جھوٹے راز چھپے ہوتے
ہیں ۔۔۔کئی میٹھی میٹھی باتیں ہوتی ہیں۔۔۔اور کئی ایسے رشتے ہوتے ہیں
جو وقت کے ساتھ بچھڑ تو جاتے ہیں لیکن ان کی یادوں کا دریا دل میں ساری
زندگی بہتا ہے۔۔۔ |
|
پاکستان کی نامور شخصیت ہمایوں سعید کا بچپن بھی کئی ایسی یادوں سے بھرا
ہوا ہے ۔۔۔۔اسکول کے دنوں کا ہمایوں سعید آج کے ہمایوں سے مکمل طور پر الگ
تھا۔۔۔وہ ایک شرمیلا بچہ تھا جو پڑھائی میں ہمیشہ آگے رہتا تھا اور جس کی
تعلیمی دلچسپی دیکھ کر اندازہ ہوتا تھا کہ یہ تو کوئی ڈاکٹر یا انجینئر بنے
گا۔۔۔ہمایوں کے اسکول کی ٹیچرز بتاتی ہیں کہ ہمایوں کا کام ہمیشہ مکمل ہوتا
تھا اور وہ بہت صاف ستھرا اسکول آتا تھا۔۔۔اس کو چھوڑنے اور لینے اس کی
دادی آتی تھیں ۔۔۔ |
|
یہ دراصل ہمایوں کی دادی نہیں بلکہ بڑی پھپھو تھیں جو ہمایوں کے ابو کے
ساتھ ہی رہتی تھیں اور کیونکہ ان کے اپنے بچے نہیں تھے اس لئے انہوں نے
ہمایوں کو ہی اپنے بچوں کی طرح رکھا۔۔۔ان کی محبت کا یہ عالم تھا کہ ہمایوں
سعید کو اسکول چھوڑنے کے بعد وہ گرمی، سردی کسی موسم کا لحاظ کئے بغیر وہیں
چھٹی ہونے تک اس کا انتظار کرتیں۔۔۔اپنے ہاتھ کا بنا کھانا کھلانے کے لئے
انٹرویل کا انتظار کرتیں۔۔۔جب ہمایوں سعید کا رزلٹ آتا تو اس کا رپورٹ کارڈ
پورا پڑھتیں اور ٹیچرز سے ایک ایک مضمون کے نمبروں کی معلومات کرتیں کہ
یہاں نمبر کیوں کاٹے۔۔۔ |
|
|
|
ہمایوں کیونکہ پڑھائی میں اچھے تھے تو ان کی بچت تھی لیکن دیگر بھائیوں کی
کافی کھنچائی ہوتی دادی کے ہاتھوں۔۔۔ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ میں اکثر چڑ
بھی جاتا تھا کہ یہ چھٹی تک کیوں بیٹھتی ہیں۔۔۔لیکن اب سوچتا ہوں تو ان کی
محبت جیسا کچھ دنیا میں نظر نہیں آتا۔۔۔بھلا کون خالی انتظار میں ایک
گراؤنڈ میں بیٹھتا ہے۔۔۔لیکن دادی ایسی ہی تھیں۔۔۔ |
|
ہمایوں کی سائنس کی ٹیچر نے ایک بار انہیں تھپڑ بھی مارا لیکن ہمایوں کو آج
تک وجہ یاد نہیں ۔۔۔لیکن وہ اپنی اس یاد سے باہر نہیں آئے۔۔۔سندھی کی ایک
استاد نے انہیں اسٹیج پر کام کرنے کا حوصلہ دیا اور ہمایوں نے اداکاری میں
دلچسپی ظاہر کی۔۔۔فلمیں دیکھنے کے شوق میں بڑے ہونے پر آدھی چھٹی بھی کر
لیتے تھے طبیعت کی خرابی کا بہانہ کرکے۔۔۔ |
|
|
|
ہمایوں سعید کیونکہ بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اس لئے ان پر کڑی نظر رکھی
جاتی تھی تاکہ وہ چھوٹوں کے لئے مثال بنیں۔۔۔کم عمری سے ہی ہمایوں نے
ٹیوشنز بھی پڑھائیں اور پھر ڈینم جینز کی فیکٹری میں نوکری بھی کی۔۔۔ |
|
آج وہ سپر اسٹار ضرور ہیں لیکن اپنے بچپن کی ان معصوم یادوں کو بھلایا
نہیں۔۔۔اکثر اپنے اسکول ناصرہ پبلک جاتے ہیں اور وہاں اپنے اساتذہ سے ملتے
بھی ہیں۔۔۔ |