سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان نے انڈسٹری میں قدم جمانے شروع کر دئے

image
 
بھلا کون بھولا ہے سلمیٰ آغا کو جن کی رنگین آنکھوں کے دیوانے ایک زمانے میں جاوید شیخ بھی تھے اور جنہوں نے ایک عرصہ تک پاکستانی اور بھارتی فلموں میں کم کام کرکے بھی حکمرانی کی۔۔۔صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ گلوکاری سے بھی خود کو منوایا۔۔۔
 
اسکواش پلیئر رحمت خان سے ان کی شادی چل نا سکی لیکن اس شادی نے سلمیٰ آغا کو تحفہ دیا زارا خان کی صورت میں جو کہ ہو بہو سلمیٰ آغا کی ہی طرح ہیں۔۔۔
 
زارا نے بھی اسی پروفیشن میں قدم رکھا جس میں ان کی والدہ نے کام کیا۔۔۔اٹھائیس سال کی یہ حسین اداکارہ صرف اداکاری میں ہی نہیں بلکہ گلوکاری میں بھی قدم جما چکی ہیں۔۔۔2013 میں یش راج کی رومانٹک تھرلر فلم ’’اورنگزیب‘‘ سے زارا نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔۔۔پہلے زارا کا نام ساشا تھا اور ایک عرصہ انہوں نے اسی نام سے فلم انڈسٹری میں کام کیا۔۔۔
 
image
 
نام بدلنے کا راز تو نہیں پتہ لیکن یہ جانتے ہیں کہ بالی وڈ میں زیادہ تر لوگ نام اسی لئے بدلتے ہیں تاکہ قسمت بھی بدل جائے اور وہ کامیاب ہو سکیں۔۔۔
 
زارا نے اپنی پہلی فلم میں آواز کا جادو بھی جگایا اور سلمی آغا کو اس بات پر فخر تھا کہ ان کی بیٹی بھی انہی کی طرح اس میدان میں آگے بڑھ رہی ہے اور اسے بہترین مواقع بھی مل رہے ہیں۔۔
 
image
 
حال ہی میں زارا خان نے اپنی نئی فوٹو شوٹ شیئر کی جسے دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سلمیٰ آغا ایک بار پھر جوان ہوکر سامنے آگئی ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: