یہ اتنا ڈرتے ہیں کہ حالت خراب ہوجاتی ہے۔۔۔شوبز ستارے جنہیں جہاز میں سفر کرنے سے خوف آتا ہے

image
 
ہر انسان کی زندگی میں کوئی نا کوئی ایسا خوف ضرور ہوتا ہے جسے وہ کبھی ظاہر نا بھی کرے تب بھی دنیا کو اس کا کبھی نا کبھی علم ہو ہی جاتا ہے۔۔۔کسی کو جانوروں سے خوف ہوتا ہے تو کسی کو اونچائی سے۔۔۔کوئی اندھیرے سے ڈرتا ہے تو کوئی اکیلے رہنے سے۔۔۔ایک ایسا ہی خوف ہے جہاز میں سفر کرنے کا جس سے اکثر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور شوبز میں بھی ایسے کئی ستارے ہیں جنہیں شدید خوف آتا ہے دوران سفر اور انہیں سنبھالنا پڑتا ہے۔۔۔
 
فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی کے ساتھ اگر سفر کرنا ہے تو سوچ لیں کہ آپ کو بھی سنبھل کر بیٹھنا ہوگا۔۔۔کیونکہ اگر راستے میں کوئی بھی ایسا موقع آیا کہ جہاز نے لئے ہچکولے تو فیصل قریشی کی جان حلق میں آجاتی ہے اور ان کے برابر میں بیٹھا شخص ایک عجیب و غریب کیفیت میں ہوتا ہے۔۔۔فیصل قریشی نے بہت سفر کئے ہیں اور ابھی بھی کرتے ہیں لیکن جہاز میں بیٹھتے وقت ان کی شکل پر بارہ بج رہے ہوتے ہیں اور وہ اس بات سے بھی ڈرتے ہیں کہ تھوڑی دیر بعد جب یہ جہاز ہوا میں بلند ہوگا تو میں کیا کروں گا۔۔۔اس خوف کو الفاظ میں بیان کرنا اس لئے بھی مشکل ہے کیونکہ کچھ ڈر اور خوف کی کوئی وجہ نہیں ہوتی۔۔۔یہ ذہن کو اتنا ماؤف کردیتی ہیں کہ انسان خود بھی اپنی کیفیت کو سمجھ نہیں پاتا۔۔۔
image
 
کرن جوہر
بھارتی ہدایتکار اور میزبان کرن جوہر کے ایک انٹرویو میں فرح خان نے ان کی زندگی کا راز کھولا کہ کرن کو ہوائی جہاز میں بیٹھنے سے خوف آتا ہے اور اگر کوئی اس کے برابر میں بیٹھا ہو تو وہ کھڑکی والی ہی سیٹ لیتا ہے اور کھڑکی کو زور سے پکڑ لیتا ہے۔۔۔لیکن اگر میں ساتھ سفر کر رہی ہوں تو میرا ہاتھ دبا دبا کر قیمہ کردیتا ہے۔۔۔کرن جوہر کو جہاز میں بیٹھنے کے بعد ہلکا سا بھ جھٹکا محسوس ہو تو پھر سارے راستے وہ اسی کیفیت میں رہتے ہیں اور انہیں لگتا ہیکہ اب سفر کرنا مشکل ہوجائے گا۔۔۔وہ دنیا بھر میں گھومتے ہیں جہاز میں لیکن جب بھی وہ اپنے سفر کو مکمل کرتے ہیں تو تھوڑی دیر تک ان کے حواس ان کا ساتھ نہیں دیتے ۔۔۔کیونکہ وہ اسی خوف کی کیفیت میں رہتے ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: