|
|
کہتے ہیں پہلی بار ماں بننے کے جذبات پھر ساری زندگی کے
جذبات پر بھاری ہوتے ہیں۔۔۔عورت ان نو ماہ کو کو جو اس نے پہلی بار جیئے
ہوتے ہیں، ان سانسوں کو جو اس نے پہلی بار محسوس کی ہوتی ہیں، اس دھڑکن کو
جو اس نے پہلی بار سنی ہوتی ہے۔۔۔کبھی بھی اس سے خود کو جدا نہیں کر
پاتی۔۔۔پہلی اولاد کا احساس ماں میں ہمیشہ جوان ہی رہتا ہے۔۔۔شوبز کی مائیں
بھی چاہے کتنی ہی بڑی ہوجائیں لیکن اپنی پہلی اولاد کی خوشی اور جذبات کو
آج بھی چھپا نہیں پاتیں۔۔۔ |
|
بشریٰ انصاری |
سینئر اداکارہ، رائٹر بشریٰ انصاری آج نانی بن چکی ہیں
اور اپنے نواسے نواسیوں کی خوشیوں کو محسوس کرتی ہیں لیکن پہلی بار جب وہ
ماں بنی تھیں وہ جذبات آج بھی ان کے دل میں پہلے دن کی طرح ترو تازہ
ہیں۔۔۔انہوں نے پچھلے دنوں اپنی بڑی بیٹی نریمان انصاری کے ساتھ اپنی ایک
تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اس وقت نریمان صرف پچیس دن کی
تھیں۔۔۔ان کے چہرے کی خوشی بتا رہی ہے کہ پہلے بچے کو پانے کے جذبات وہ
کبھی بھلا نہیں پائیں گی۔۔ |
|
|
ثمینہ پیر زادہ |
اداکارہ ثمینہ پیر زادہ اور عثمان پیرزادہ کی شادی
انڈسٹری کی ایک کامیاب ترین شادی مانی جاتی ہے ۔۔۔یہ دونوں ہی جیسے بنے ایک
دوسرے کے لئے۔۔۔ان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش کافی وقت کے بعد ہوئی اور
دونوں ہی اپنی پہلی بیٹی کو لے کر کافی خوش بھی تھے اور جذباتی بھی۔۔۔اس کا
نام انعم رکھا گیا۔۔۔گو کہ اس کے بعد امل بھی پیدا ہوئیں جو دل کے کافی
قریب ہیں لیکن انعم کی پیدائش والے محسوسات ثمینہ پیرزادہ آج بھی خود سے
جدا نہیں کر سکتیں۔۔۔ |
|
|
روبینہ اشرف |
روبینہ اشرف انڈسٹری میں کام کرنے والی ان اداکاراؤں میں
سے ہیں جو بہت ٹھنڈے مزاج کی ہیں ۔۔۔شروع سے ہی انہوں نے ایک ایسی زندگی
گزاری جس میں فیملی کا کوئی پریشر نہیں تھا ۔۔۔شوہر نے ہمیشہ سپورٹ کی اور
گھر میں جب پیدائش ہوئی منا ء طارق کی تو روبینہ اشرف کو پہلی بار لگا کہ
زندگی میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔۔۔ان کی بیٹی ان کے لئے ایک ایسا تحفہ ثابت
ہوا جس نے ان کے سوچنے، ان کے جینے کا انداز بدل دیا۔۔۔روبینہ اشرف کی
زندگی میں بیٹا بھی آیا لیکن جو کیفیت پہلی اولاد کیساتھ محسوس ہوئی وہ
دوبارہ نہیں ہوئی۔۔۔اولاد تو برابر ہے لیکن کیفیات مختلف۔۔ |
|