|
|
شادی سے پہلے سب سے زیادہ تیاریاں دلہن کی شروع ہوجاتی
ہیں لیکن اگر گھر میں موجود ہو دلہن کی بہن تو پھر جتنی تیاریاں دلہن کی اس
سے دو گنا زیادہ خود ان کی۔۔۔کیونکہ بہنیں چاہتی ہیں کہ اپنی پیاری سی بہن
کے ساتھ جب کھڑی ہوں تو ایسا لگے کہ وہ واقعی اس دیس سے آئی ہے جہاں پریاں
رہتی ہیں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی ایسی بہنیں ہیں جنہوں نے اپنی بہن کی شادی
میں خود پر بھی خاصی توجہ دی اور دلہن کے ساتھ ساتھ وہ بھی توجہ کا مرکز
بنی رہیں۔۔۔ |
|
سونیا حسین |
سونیا حسین ان اداکاراؤں میں سے ہیں جو نا صرف گلیمرس
دکھتی ہی بلکہ وہ کچھ بھی پہنیں ان پر جچتا ہے۔۔۔اپنی بہن کی شادی پر انہوں
نے جیولری تو ہونے کے برابر پہنی لیکن ان کا ڈریس سفید رنگ کا تھا اور وہ
ان پر خوب جچ رہا تھا۔۔۔کیونکہ رخصتی دن کے فنکشن میں تھی اس لئے انہوں نے
کالے چشمے لگائے اور بالوں کی ڈھیلی سی پونی باندھی جو ان پر خاصی جچ رہی
تھی۔۔۔سونیا حسین نے اپنی لاڈلی بہن کی شادی پر خود کو مزید گلیمرس ثابت
کیا اور انہیں دیکھ کر ہی شادی میں رنگ آگئے تھے حالانکہ انہوں نے خود سفید
رنگ کو چنا تھا۔۔۔- |
|
|
منال |
ایمن خان کی شادی پر ان کی جڑواں بہن منال کو تو آگے آگے
رہنا ہی تھا۔۔۔ہر قدم پر یہ دونوں بہنیں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر رہیں تو
اتنے اہم دن پر تو منال نے اپنی تیاریوں کی فہرست کافی طویل رکھی۔۔۔صرف
اچھا دکھنا ہی نہیں تھا بلکہ گھر کے بھی انتظامات پر برابر نظر تھی۔۔۔منال
نے بھی کافی بھاری جوڑوں کا انتخاب کیا اور جیولری میں بھی پیچھے نہیں
رہیں۔۔۔انہوں نے دلہن سے کم تیاریاں نہیں کی تھیں ۔۔۔ |
|
|
آئمہ بیگ |
گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی بہن کی شادی پر کافی اچھی
تیاریاں کیں اور کیونکہ وہ سلیبریٹی ہیں تو بہن سے زیادہ کیمرہ نے انہیں ہی
فوکس کر لیا تھا۔۔۔انہوں نے شادی پر اپنے خاص دوستوں کو بھی بلوایا تھا اور
کافی خوش نظر آرہی تھیں۔۔۔بہن کے ساتھ ساتھ تصاویر کا حصہ بھی بنیں اور
مہمانوں سے بھی ملتی رہیں۔۔آئمہ کی تیاریاں دیکھ کر لگ رہا تھا کہ اس شادی
کی خوشی انہیں دلہن سے بھی زیادہ ہے۔۔ |
|
|
صنم جنگ |
اداکارہ صنم جنگ کیونکہ بہنوں میں سے بڑی ہیں اس لئے جب
بھی چھوٹی بہن کی شادی ہوتی ہے تو تیاریاں کے ساتھ ساتھ ذمہ داریوں کی بھی
ایک طویل فہرست ان کے سامنے کھڑی ہوتی ہے۔۔۔اس سال جب ان کی سب سے چھوٹی
بہن سونیا جنگ کی شادی ہوئی تو انہوں نے اپنے اور اپنی بیٹی الایا کے ایک
جیسے کپڑے بنائے اور کافی حسین بھی لگیں۔۔۔دل تو اداس تھا بہن کی شادی اور
رخصتی کا سوچ کر لیکن تیاریوں میں انہوں نے کوئی کمی نہیں چھوڑی۔۔۔ |
|