|
|
پاکستانی ڈراموں میں اکثر معاشرے کی عکاسی دکھاتے ہیں
اور کچھ کردار واقعی حقیقت کے کافی قریب لگتے ہیں۔۔۔اس سال میں کئی کردار
ایسے دکھائے گئے جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ہمارے ارد گرد کچھ بیویاں
واقعی اتنی ہی بے وقوف ہوتی ہیں۔۔۔یہ کردار ڈراموں میں دکھائی جانے والی
بیویوں کے ہیں۔۔۔لالچ میں گھری بیویاں جو اپنی زندگی میں سب کچھ پانا چاہتی
ہیں لیکن جو ہوتا ہے اسے سمجھ ہی نہیں پاتیں |
|
محبت تجھے الوداع کی
الفت |
ڈرامہ محبت تجھے الوداع میں الفت ایک ایسی بیوی دکھائی
گئی ہے جو اپنے میاں کے لاکھ منع کرنے کے باوجود بھی اس کی دوسری شادی
کرواتی ہے۔۔۔لیکن پھر میاں کی محبت کو ہر وقت تولتی ہے۔۔۔ہمارے معاشرے میں
کئی بیویاں لالچ میں زندگی کو اجیرن کردیتی ہیں۔۔۔میاں سے بہت زیادہ کی
توقع رکھ کر تھوڑے کا بھی مزہ ختم کردیتی ہیں۔۔۔ |
|
|
میرے پاس تم ہو کی مہوش |
ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے بہت کامیابی حاصل کی۔۔۔جس
میں ایک انتہائی محبت کرنے والا شوہر دانش اپنی بیوی مہوش کو ضرورت کی تمام
خوشیاں دے رہا تھا لیکن آسائشیں مہیا کرنے سے قاصر تھا۔۔۔اور مہوش اپنے
لالچ کے آگے اس محبت کو ْٹھکرا دیتی ہے۔۔۔لوگوں نے بہت انگلیاں اٹھائیں کہ
ایسی بیویاں نہیں ہوتیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ ایسی بیویاں بھی ہمارے معاشرے
میں ہی ہوتی ہیں جن کو محبت کرنے والے شوہر راس نہیں آتے اور وہ ان سے خفا
ہی رہتی ہیں۔۔۔ |
|
|
ڈرامہ جھوٹی کی نرما |
پاکستانی ڈرامہ جھوٹی کو بہت زیادہ پسند تو نہیں کیا گیا
لیکن ڈرامہ میں شامل بڑی کاسٹ کی وجہ سے اسے کافی مقبولیت ملی۔۔۔اس کہانی
میں بھی ایک ایسی جھوٹی لڑکی دکھائی گئی ہے جس پر اس کا شوہر جان لٹاتا
ہے۔۔۔اپنا سب کچھ اس کے نام کر دیتا ہے لیکن وہ اس پر بس نہیں کرتی اور
لالچ میں اندھی ہی ہوجاتی ہے۔۔۔ |
|
|
ڈرامہ جلن کی نشاء |
پاکستانی ڈرامہ ’’جلن کی نشا سے لوگ اتنے ناراض ہیں کہ
ان کے ہر تھپڑ پر خوش ہوتے ہیں کیونکہ اس نے لالچ میں نا صرف اپنی بہن کا
گھر برباد کیا بلکہ اب اس کا انجام بھی اسی لالچ کے ہاتھوں ہورہا ہے۔۔۔وہ
ایک بار پھر لالچ میں اپنے شوہر کر کھو کر پرانے منگیتر کے پاس جانا چاہتی
ہے کیونکہ جس گھر کے خواب وہ دیکھ کر سب کچھ برباد کر رہی تھی وہ اس کے
ہاتھ سے چلا گیا۔۔۔ |
|
|
قرار ڈرامہ کی مایا |
ڈرامہ قرار کی مایا یعنی صنم جنگ ایک ایسی بگڑی ہوئی
بیٹی بنائی ہے جو ہر رشتے کو ٹھکراتی ہے اس لئے کیونکہ اسے کسی امیر زادے
کا انتظار ہے اور وہ اس خیال سے ایک ایسی جگہ شادی کرتی ہے جہاں ا س کا
لالچ شامل ہوتا ہے۔۔۔لیکن آگے وہ اس کا کیا نقصان اٹھائے گی یہ دیکھنا باقی
ہے |
|