|
|
بال تو ایک عورت کی خوبصورتی کا حصہ ہوتے ہیں جن کا وہ
اتنا ہی خیال رکھتی ہے جتنا اپنی عمر کے بڑھنے کا ۔۔۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ
اور دھوپ، کیمیکل اور عمر رفتہ ان بالوں کو بھی دھندلا دیتے ہیں۔۔۔شوبز میں
کئی خواتین بہت لمبے اور گھنے بالوں کے ساتھ آئیں لیکن اب وہ اپنی اس چوٹی
کو یاد کرتی ہیں صرف تصاویر میں۔۔۔کیونکہ بال بھی یادوں کی طرح دھندلے
ہوگئے۔۔۔ |
|
بشریٰ انصاری |
بشریٰ انصاری نے بہت کم عمر ی میں پی ٹی وی پر اپنے فن
کا لوہا منوانا شروع کیا۔،۔۔اور پھر تو وہ جیسے پی ٹی وی کی بیٹی ہی بن گئی
تھیں۔۔۔ان کا اکثر وقت یہیں ہوتا تھا اور سب ہی ان کے لمبے گھنے بالوں کو
سراہتے بھی تھے کیونکہ ان کی چٹیا بہت موٹی اور سلکی ہوتی تھی۔۔۔وہ اکثر
بالوں کو باندھ کر رکھتی تھیں کیونکہ ان کے بال گھٹاؤں کی طرح پھیل جاتے
تھے اور لوگ سوچتے بھی تھے کہ یہ بال آخر کس طرح اتنے حسین ہیں لیکن پھر
وقت کا پہیہ گھوما اور یہ چوٹی اپنا حسن کھوتی گئی اور اب ضرورت وقت کی طرح
اپنی کچھ یادداشت ہی چھور گئے ہیں باقی سب ماضی کا حصہ بن گیا۔۔۔ |
|
|
سائرہ کاظمی |
اداکارہ اور ہدایتکارہ سائرہ کاظمی کے بال بھی بہت حسین
تھے اور سلکی لمبے بال سائیڈ کے دو کلیپس کے ساتھ کھلے رہتے تھے۔۔اکثر
ڈراموں میں ان کے بالوں کی وجہ سے الگ ہی حسن آجاتا تھا اور لوگ انہیں بھول
نہیں پاتے۔۔۔سائرہ کاظمی نے ڈراموں کی دنیا میں رہتے ہوئے ہی اپنے بال
چھوٹے کروا لئے تھے لیکن اس وقت بھی ان کے بالوں کو ایک خاص اہمیت حاصل
تھی۔۔۔لیکن جیسے جیسے وقت گزرا بال بھی دغا دیتے چلے گئے اور اب کافی ہلکے
ہوچکے ہیں۔۔۔ |
|
|
شبنم |
فلمسٹار شبنم ایک زمانے میں اپنے حسین سلکی اور لمبے
بالوں کی وجہ سے پہچانی جاتی تھیں لیکن کچھ عرصہ قبل جب وہ ڈراموں کے لئے
پاکستان واپس آئیں تو ان کے بالوں میں سے زندگی کہیں روٹھ سی گئی تھی۔۔۔بہت
ہلکے اور روکھے ہوچکے تھے۔۔۔شبنم جی کے فینز کو ان کے بال دیکھ کر افسوس
بھی ہوا کیونکہ ایک دور ان کے بالوں پر فد ا تھا۔۔۔ |
|