ہیروئن آ نہیں سکتیں اور ماں بننے کو تیار نہیں۔۔۔ڈراموں سے دور رہنے والی کچھ کامیاب اداکارائیں

image
 
شوبز انڈسٹری میں کچھ اداکاراؤں نے عروج کی کئی منازل طے کیں اور پھر آہستہ آہستہ نئی لڑکیوں نے اپنی جگہ بنائی اور ان کا دور پیچھے ہوتا چلا گیا۔۔۔یہ کامیاب ترین اداکارائیں انڈسٹری میں ابھی بھی کام کر رہی ہیں لیکن ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہوچکی ہیں۔۔۔ایک خوف ہے جو انہیں اسکرین سے کھینچ رہا ہے۔۔۔کیونکہ ذہنی طور پر یہ ابھی بھی یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ وہ کسی نئی ادکارہ کی ماں کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔۔۔
 
سعدیہ امام
سعدیہ امام نے عروج کا ایک طویل دور دیکھا۔۔۔انہیں سوچ کر باقاعدہ ڈرامے لکھے جاتے اور انہوں نے کامیاب ترین ڈرامے بھی کئے اور سارے کامیاب اداکاروں کے ساتھ ہیروئن بھی آئیں۔۔۔لیکن پھر جب وہ واپس آئیں تو ان کے لئے یہ بات ناقابل تسلیم تھی کہ انہیں ماں کے کردار میں جگہ ملے۔۔۔انہوں نے میزبانی میں ہی خود کو قید رکھا ۔۔۔لیکن پھر میزبانی میں بھی نئے لوگوں کے آنے کے بعد سعدیہ امام کے لئے کافی مشکل تھا خود کو کسی مارننگ شو سے وابستہ کرنا۔۔۔ہیروئن انہیں کوئی اپنے ڈرامے کی بنانا نہیں چاہتا ۔۔۔اور وہ عمر کے اس حصے میں جہاں انہیں سویرا ندیم، ثانیہ سعید کی طرح اس طرح کے کرداروں کو قبول کرنا ہی پڑے گا۔۔۔
image
 
مشی خان
ڈرامہ ’’عروسہ‘‘ سے مقبولیت کے گراف توڑنے والی مشی خان کا بھی ایک دور تھا ۔۔۔لیکن پھر وہ اسکرین سے کافی وقت کے لئے غائب بھی ہوئیں اور وہ جب واپس آئیں تو انہوں نے کافی وزن کم کرلیا تھا سرجری کے ذریعے۔۔۔یہ اور بات ہے کہ اس کے بعد ان کی وہ معصومیت کہیں کھو سی گئی تھی۔۔عمر کا وہ حصہ بھی آچکا تھا جب ہیروئن لیتے ہوئے کئی ڈائریکٹرز گھبرانے لگے اور مشی خان کے لئے مارننگ شو میں مہمان بن کر آنا ہی آخری حل تھا۔۔۔مشی خان نے خود بھی ایک شو کی میزبانی شروع کردی لیکن وہ خود اس بات سے واقف ہیں کہ اب انہیں وہ کردار نہیں ملیں گے جو ان کے مطابق ہوں۔۔۔
image
 
جاناں ملک
جاناں ملک بھی ان اداکاراؤں میں سے ہیں جو اچھی طرح جان گئی ہیں کہ دور جاناں چلا گیا ہے۔۔۔اسی لئے انہوں نے اپنا بیکنگ کا بزنس شروع کردیا کیونکہ ماں کے کردار میں فی الحال آنا ان کے لئے ناقابل برداشت ہے اور ہیروئن بننے کے لحاظ سے وہ نکل چکی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: