|
|
ڈرامائی زندگی یقیناً ہمارے معاشرے کا حصہ ہے اور اس میں
کہانیوں سے لے کر کرداروں تک سب کچھ ایک بناوٹی دنیا ہے۔۔۔لیکن وہ کردار جو
ڈراموں میں انتہائی سادہ، انتہائی مشرقی اور انتہائی بھولے دکھائی دیتے ہیں
، اصلی زندگی میں ان کا لائف اسٹائل بالکل مختلف ہوتا ہے۔۔۔ |
|
ہاجرہ یامین |
ڈرامہ جلن میں فہد شیخ کی بیوی کا کردار ادا کرنے ولای
اریج ڈرامہ میں انتہائی خاموش طبع، سیدھی سادھی، مشرقی سی ایک لڑکی دکھائی
گئی ہے اور اریج کا کردار ہاجرہ نے کچھ ایسے نبھایا ہے کہ لوگوں کو اس
کردار سے لگاؤ ہوگیا۔۔۔لیکن ہاجرہ اصل زندگی میں اس کے بالکل برعکس ہیں۔۔وہ
مغربی پہناؤں کی خاصی شوقین ہیں اور ان کا لائف اسٹائل اور شخصیت اریج سے
بالکل مختلف ہے۔۔۔حال ہی میں جب انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں تو ان
کے فینز کو بھی حیرانی اور غصہ دونوں آیا۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ ڈرامہ کا
کردار ہاجرہ کی زندگی سے مختلف ہے۔۔۔ |
|
|
سارہ خان |
اداکارہ سارہ خان کو جب لوگوں نے ڈرامہ ثبات میں میرال
کے کردار میں دیکھا تو انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ اتنا معصوم حسن اتنا
چالاک اور اتنا سخت دل بھی ہوسکتا ہے۔۔جو اپنے ہی رشتوں سے باقاعدہ بدلے
لے۔۔۔لوگ سارہ خان کو ایک بھولی بھالی معصوم سی لڑکی کے روپ میں ہی قبول
کرچکے تھے تو ان کے لئے میرال کو برداشت کرنا مشکل تھا لیکن سارہ خان نے
اپنی اداکاری سے یہ ثابت کیا کہ ڈرامہ کے کردار سے کیسے لوگ اپنا تعلق بنا
سکتے ہیں۔۔۔اصلی زندگی میں سارہ بہت ہی مثبت اور محبت کرنے والی لڑکی ہے۔۔۔ |
|
|
سونیا حسین |
محبت تجھے الوداع میں ایک باؤلی بیوی کا کردار کرنے والی
سونیا حسین اصل زندگی میں انتہائی سمجھدار ہیں اور وہ جو کردار کر رہی ہیں
ان کی زندگی اس کے بالکل برعکس ہے۔۔۔ڈرامہ میں وہ جتنی بد دماغ بن گئی ہیں
اصل زندگی میں انہیں اس کا کوئی گمان بھی نہیں۔۔۔وہ ایک سادہ اور مثبت سوچ
رکھنے والی لڑکی ہیں- |
|