|
|
سردیوں کا آغاز تو ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہر گھر
میں اس کی تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔۔۔کچھ لوگ ابھی بھی اس سے زیادہ
سردی کا انتظار کر رہے ہیں اور کچھ نے اسے حد مان کر ہی گرم کپڑوں کا
اہتمام شروع کردیا ہے۔۔۔شوبز ستارے بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں اور انہوں
نے بھی اپنے بچوں کو سردی کے کپڑوں میں جکڑ لیا ہے۔۔۔ |
|
فیصل قریشی |
پچھلے دنوں فیصل قریشی اپنی ساری شوٹس چھوڑ کر لاہور
پہنچ گئے جہاں ان کی بیگم اور بچے اس بات سے انجان تھے کہ وہ ان سے ملنے
لاہور آرہے ہیں ۔۔۔فیصل قریشی کا یہ خاص پلان تھا اپنی بیٹی آیت کو سرپرائز
دینے کے لئے جہاں ان کی لاڈلی بیٹی کی سالگرہ تھی۔۔۔لاہور کی سردی نے ان کے
بچوں کو گرم کپڑوں میں جکڑا ہوا تھا۔۔۔ننھے فرمان کی تو تیاریاں ہی الگ
تھیں۔۔۔موٹے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ ٹوپی بھی اور مفلر بھی۔۔۔یعنی بچوں کی
دنیا میں سردی نے زور پکڑ لیا۔۔۔ |
|
|
وسیم بادامی |
پچھلے دنوں وسیم بادامی اپنے بیٹے کو لے بوٹنگ پر گئے
اور وہاں ان کے بیٹے نے سردی کے تمام اہتمام کئے ہوئے تھے۔۔۔جیکٹ، ٹوپی اور
سردی کا ایک خاص رنگ وسیم بادامی اور ان کے بیٹے کے چہرے پر نمایاں
تھا۔۔۔اب چاہے سردیاں ابھی اور آنی ہوں لیکن ان کے گھر سے سردیوں نے اعلان
کردیا ہے ارو وسیم بادامی اپنے بیٹے کو اس سے بچانے کے لئے پوری طرح تیار
نظر آئے |
|
|
صنم جنگ |
آج کل صنم جنگ اور ان کی ننھی بیٹی الایا کرونا سے جنگ
لڑ رہے ہیں اور گھر میں ہی آئسولیشن اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن کچھ عرصہ
پہلے انہوں نے اپنی بیٹی کی سردیوں میں کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی جس
میں الایا نے موٹے کپڑوں کے ساتھ موٹے کپڑوں سے خود کو محفوظ بنایا
ہے۔۔۔لیکن صنم جنگ کی شاپنگ تو پہلے ہی ہوگئی تھی اور الایا کی سردیاں بھی
شروع ہو چکی ہیں |
|