|
|
یہ سچ ہے کہ شادی کے بعد بیٹیاں پرائی ہوجاتی ہیں لیکن
ان کے ساتھ ایک ایسا تحفہ بھی زندگی میں آتا ہے اور وہ ہے داماد۔۔۔داماد
اگر اچھا ہو تو بیٹی کے ساتھ ساتھ ایک بیٹا بھی مل جاتا ہے اور کچھ داماد
تو اتنے اچھے ہوتے ہیں کہ پوچھنا پڑتا ہے کہ یہ آپ کے بیٹے ہیں یا
داماد۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے کئی داماد ہیں جنہیں بیٹے کا نام دیا
جاسکتا ہے۔۔۔ |
|
دانش تیمور |
حال ہی میں دانش تیمور اور آئزہ خان نے اپنی فیملی کے
ساتھ گھومنے کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں دانش اپنے ساس سسر اور دیگر سسرال
والوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔۔۔یہ حقیقت بھی ہے کہ دانش
نے خود کو ایک بہترین داماد ثابت کیا اور آئزہ کی طرح ان کے سسرال والے
کبھی بھی ان سے رابطہ کریں تو وہ حاضر ہوتے ہیں۔۔۔دانش نے شادی سے پہلے ہی
آئزہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک بیٹا بن کر دکھائیں گے اور وہ اس وعدہ کو
بھرپور انداز میں نبھا رہے ہیں۔۔۔ |
|
|
عمیر لغاری |
عمیر لغاری ایک بہترین بیٹے ہی نہیں بلکہ بہت اچھے داماد
بھی ہیں۔۔۔ایک شو میں وہ اپنی ساس کے ساتھ آئے تھے جس میں ان کی ساس نے
بتایا کہ عمیر کے ساتھ ہی رہتی ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے جیسے وہ میرا
بیٹا ہی ہے۔۔۔صدف سے زیادہ وہ اپنی باتیں عمیر سے شیئر کرتی ہیں اور صدف
اگر عمیر سے ناراض بھی ہوں تو صدف کی امی عمیر کی پسند کے کھانے نا صرف
بناتی ہیں لکہ ان کی شکایتوں پر ان کا ساتھ بھی دیتی ہیں۔۔۔اس سے صاف ظاہر
ہے کہ دونوں داماد اور ساس بہترین دوست بھی ہیں۔۔۔ |
|
|
منیب بٹ |
اداکار منیب بٹ جتنے اچھے شوہر اور بیٹے ہیں اتنے ہی
اچھے داماد بھی ہیں اور ایمن کی والدہ اور والد ان سے اپنے گھر کے تمام
مسئلے بھی شیئر کرتے ہیں اور منیب ان کے سارے فیصلوں کو نا صرف سنتے بھی
ہیں بلکہ دل سے مانتے بھی ہیں۔۔۔منیب بٹ اکثر ان کے گھر جاکر ایسے ہی رہتے
ہیں جیسے سگے بیٹے اور ایمن کو کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ ایک دوسرے
کے گھر والوں میں کوئی فرق ہے۔۔۔ |
|