سردی کا موسم شادیوں کا موسم ہوتا ہے، شوبز سے جڑی خواتین نے ان موسم کی مناسبت سے اپنے لباس کا انتخاب کیسے کیا؟ تصاویر میں دیکھیں

image
 
سردیوں کا موسم ہمارے ہاں شادیوں کے موسم کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور خصوصاً خواتین منفرد نظر آنے کے شوق میں نت نئے لباس کی تلاش میں نظر آتی ہے- اس موقع پر ان کی نظر شوبز سے جڑی خواتین پر ہی ٹکتی ہے جو کہ موسم کی مناسبت سے تیار کردہ لباس پہن کر نت نئے فیشن سے لوگوں کو آگاہ بھی کرتی ہیں اور ان کے لیے معاون بھی ثابت ہوتی ہے کہ وہ بھی اس موسم کی مناسبت سے اپنے لباس کا انتخاب کر سکیں-
 
1: مائرہ خان
مائرہ خان کا شمار پاکستان کی خزش لباس ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ان کا انتخاب عام طور پر فیشن بن جاتا ہے اس سیزن میں انہوں نے شادی کے ملبوسات کے لیے محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کردہ لباس کا انتخاب کیا- پنک لانگ شرٹ اور غرارہ اپنے منفرد رنگ اور ٹریڈشنل انداز کے سبب بس کی توجہ کا مرکز بن گیا جس کے پورے بازؤ اور اس کی قمیض اور دوپٹے پر ہوا بھاری کام شادی کی تقریبات کے لیے خواتین کی اولین ترجیح میں شامل ہو گیا-
 
2: منال خان
حالیہ ڈرامے جلن اور نند کی کامیابی نے منال خان کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ڈالا ہے اور اسی سبب ان کی مقبولیت میں نہ صرف اضافہ دیکھنے میں آیا بلکہ ان کی خوش لباسی کے چرچے بھی زبان زدعام ہوئے- انہوں نے اس سیزن کی مناسبت سے حسن ریھار کے ڈیزائن کردہ لباس کا انتخاب کیا- پنک لانگ شرٹ کے ساتھ سرخ لہنگے کا کنٹراسٹ اگرچہ نیا نہیں ہے مگر اس کے اوپر کیا گیا کام اس جوڑے کو ایک منفرد انداز دے رہا ہے-
 
3: سارہ خان
سردی کے موسم میں مٹیلک رنگ بہت کم لوگوں پر سوٹ کرتے ہیں مگر سارہ خان نے ہمیشہ رنگوں کے انتخاب میں انفرادیت کو ترجیح دی ہے اس وجہ سے نیلوفر شاہد کے ڈیزائن کردہ اس گولڈن ساڑھی میں عروسی موقع کی مناسبت سے ایک خصوصی چھب دکھلا رہی ہیں- اسی موقع پر انہوں نے سلور رنگ کا بھی ایک لباس پہنا جس کے اوپر فینسی کپڑے کے اوور آل نے اس جوڑے کو بھی شادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک خصوصی انتخاب بنا دیا-
 
4: سجل علی
سجل علی کا انداز اور خوبصورتی ہمیں ماضی کی حسین اداکاراؤں کی یاد دلا دیتی ہے اس سیزن انہوں نے زارا شاہجہاں کا ڈیزائن کردہ ہلکے سبز رنگ کا انارکلی فراک پہنا جس پر بھاری سنہرہ کام موجود ہے- اس کے ساتھ ساتھ ہلکا سرخ رنگ کا ٹچ بھی موجود ہے یہ جوڑا بھاری ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خوبصورت بھی ہے-
 
5: ہانیہ عامر
شادی کے موقع پر کم عمر اور نوجوان لڑکیاں رنگوں کے انتخاب سے توجہ کا مرکز بن سکتی ہیں اس بات کا واضخ اظہار ہانیہ عامر کی اس قوس قزح کی مانند رنگوں والی ساڑھی سے ہوتا ہے جس کے اوپر نہ تو بہت بھاری کام ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ بھاری زيورات کا انتخاب کیا گیا ہے یہ ساڑھی نوجوان لڑکیوں کے لیۓ بہترین ترین ہو سکتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: