کسی نے دیا چاند منہ دکھائی میں تو کسی نے لکھا قرآن ہاتھ سے، اس دولہا نے اپنی دلہن کو ایسی منہ دکھلائی دے ڈالی کہ سب ہی حیران رہ گئے

image
 
شادی کے موقع پر بیوی کو منہ دکھلائی میں تحفہ دینے کی رسم کا آغاز کس نے کیا تھا یہ تو کوئی بھی نہیں جانتا مگر عام طور پر زںدگی کے آغاز کے اس موقع پر ہر فرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ایسا یادگار تحفہ دے جس کی یاد ساری زںدگی اس کے ہمراہ رہے- بعض لوگ اس موقع پر مہنگے زیورات اور گاڑی یا موبائل وغیرہ تحفے میں دیتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے منفرد تحائف کے ذریعے نہ صرف اپنی دلہن کو متاثر کیا- ایسے ہی انوکھے تحائف دینے والوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: چاند پر پلاٹ لے کر دینے کا تحفہ
محبت میں انسان ستارے توڑ کر لانے کا وعدہ تو ہر عاشق ہی کرتا ہے مگر یہ باتیں صرف زبانی ہوتی ہیں اور ان کو پورا کرنا آسان نہیں ہوتا ہے مگر کچھ لوگ اس دنیا میں ایسے بھی ہیں جو کچھ کہتے ہیں- اس کو پورا کر کے بھی دکھاتے ہیں ایسے ہی انسان احمد بھی تھے جنہوں نے اپنی دلہن کو شادی کے موقع پر 45 ڈالر میں چاند پر پلاٹ بک کروا کر تحفے میں دیا- چاند پر موجود اس ٹکڑے کو چاند پر آبادی ہونے کی صورت میں آباد کیا جا سکتا ہے اور اس کے کاغذات احمد نے اپنی بیگم کے نام کروا کر اپنی محبت کا ثبوت دیا-
image
 
2: ہاتھ سے قرآن لکھ کر تحفے میں دینے والا دولہا
اس دنیا کا سب سے قیمتی تحفہ قرآن پاک سے زيادہ کچھ نہیں ہو سکتا ہے اور شادی کے اس اہم موقع کے لیے اگر خاص طور پر اپنے ہاتھ سے قرآن تحریر کیا جائے تو اس سے اہم کچھ نہیں ہو سکتا ہے- ایسا ہی کچھ اس دولہے نے بھی کیا جس نے خاص طور پر اپنی دلہن کو تحفے کے طور پر ہاتھ سے لکھا ہوا قرآن پیش کیا یہ تحفہ اس حوالے سے بھی بہت قیمتی اور یادگار ہے کہ اپنے ہاتھ سے قرآن لکھنا آسان بات نہیں ہے اس کو لکھنے میں کئي سال لگے ہوں گے اس وجہ سے ایسا تحقہ دنیا کے ہر تحفے سے بڑا اور قیمتی ہوتا ہے-
image
 
3: منہ دکھلائی میں زندگی کے اہم واقعات کو کینوس پر پینٹ کر دیا
حالیہ دنوں میں سوشل میڈيا پر ایک نوبیاہتا شادی شدہ جوڑے کی کچھ ویڈيوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دولہا نے اپنی دلہن کو شادی کے موقع پر اس کی زںدگی کے اہم ترین ادوار کی تصاویر قد آدم پینٹنگ کی صورت میں دے کر حیران کر دیا ان تصاویر میں ان کی منگنی کی تصاویر اور شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں قد آدم یہ تصاویر اور ان کی رونمائی کے لمحات جذبات سے بھر پور ہیں اور اس انوکھے اور قیمتی تحفے کو پا کر دلہن بھی بہت خوش ہے
YOU MAY ALSO LIKE: